ایرانی بحریہ نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران یادگار اور قابل افتخار کارنامے انجام دیئے ہیں۔ ایران کی بحری فوج، دفاعی طاقت اور دفاع کے شعبے میں ترقی و پیشرفت جاری رکھنے میں پرعزم ہے۔ سی بناء پر امن و سلامتی کے تحفظ میں ایرانی بحریہ کا کردار اسٹریٹیجک سطح پرہے۔
امریکی عزائم کی روک تھام کے سلسلے میں ایران اور روس مل کر تعاون کرسکتے ہیں، کیونکہ امریکہ آج دنیا کے لئے ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایران، روس اور ترکی پر عائد پابندیوں نے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے جس سے تینوں ممالک اجتماعی طور پر امریکی عزائم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق ایک ایسا موقف اپنائے گا جو قوم کی عزت اور ملک کے مفاد کے مطابق ہو۔
ایران اور ترکی، علاقے کے دو طاقتور اور باوقار ممالک ہیں، رہبر انقلاب اسلامی موجودہ صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے مابین اتحاد کی ضرورت اور زیادہ محسوس ہو رہی ہے، ترک صدر
سامراجی طاقتیں علاقے کے قارونوں کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف معاشی جنگ کے ساتھ ساتھ تشہیراتی اور میڈیا وار میں مصروف ہیں۔ رائے عامہ کو اس بات پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے کہ اسلامی نظام کا راستہ برحق ہے۔
امریکیوں کے گذشتہ رویے کے مطابق، ان سے مذاکرات کا کوئی سوال نہیں۔ یورپیوں سے مذاکرات میں کوئی حرج نہیں تاہم ان سے امیدیں وابستہ نہ کی جائیں۔ حکومت معاشی استحکام کے لئے ماہرین کی رائے سے استفادہ کرے۔ پارلیمنٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی موجودگی اس نظام کے استحکام اور شکوہ کی علامت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ ذی حجہ کو عبادت اور دعاؤں کا مہینہ قرار دیا جس سے خدا انسان کو خود اعتمادی، استقامت اور استحکام عطا کرتا ہے۔ ایرانی عوام کی چالیس سال پر مبنی استقامت اسی ذریعے حاصل ہوئی ہے۔ امریکہ نے ہڈدھرمی کا مظاہرہ کیا۔ دھوکے بازی کی اور اب بلاشرط اور ساتھ ساتھ شرائط رکھتے ہوئے مذاکرات کی پیش کش کر رہا ہے۔ ہم امریکہ کی دھوکے باز حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ جنگ نہیں ہوگی کیونکہ امریکی ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ملت ایران اپنے ذرائع اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مشکلات پر غلبہ کرلے گی۔
سنیچر کو شام پر کیا گیا حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں۔ شام اور مغربی ایشیا کے علاقے میں ایران کی موجودگی کی وجہ اس استقامتی محاذ کی مدد کرنا تھی جو ظلم کے مقابلے میں تھا۔ جہاں بھی کسی مظلوم کو مدد کی ضرورت ہوگی اسلامی جمہوریہ ایران وہاں موجود ہوگا۔
ایرانی عوام شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کے احسانمند ہیں۔ دشمن اسلامی جمہوریہ ایرانا کے خلاف اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہے ہیں تاہم ایرانی عوام کے جذبہ ایثار و جاں نثاری، ایمان اور شجاعت نے دشمنوں کو اپنی دشمنی سے روک رکھا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی حکومت کو دنیا کی سب سے زیادہ فاسق اور ظالم حکومت قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ سب کو جان لینا چاہئے کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی اللہ کے فضل و کرم سے مجرم امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ذلیل و خوار کریں گے۔
ایران کے انڈر ٹوئینٹی تھری سطح پر کشتی لڑنے والے ایرانی پہلوان نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی کھلاڑی سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں کوئی طمغہ نہ ملا تاہم ملک اور عالم اسلام کے لئے عزت و افتخار کا باعث بنے۔
میلاد رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے سیرت رسول اکرم کو آج کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آنحضرت کی تعلیمات پر استقامت کو کامیابی کا واحد طریقہ کار قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے آلہ کار حکومتوں کو آج کا فرعون قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور نظام اسلامی کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سات آذر مطابق اٹھائیس نومبر کو بحریہ کی شجاعت و فداکاری اور سربلندی کا دن اور باعث افتخار دن قرار دیا۔ بحریہ کی دلیرانہ کاروائیوں نے سمندر پر دشمن کے تسلط کا خاتمہ کردیا۔
داعش کے خاتمے کے باوجود، دشمنوں کے مکر اور حربوں سے غفلت برتنی نہیں چاہئے۔ امریکہ ، صیہونیت اور ان کے پیرو کار، اس جیسی دوسری سازشوں کے درپے ہیں۔ محبت اہل بیت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور دلی قربت کا ایک مناسب ذریعہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سامراج اور کفر کے محاذ کے سامنے ڈٹا رہے گا۔
ہم نے یہ ساری ترقی و پیشرفت پابندیوں کے دور میں حاصل کی ہے۔ تسلط پسند طاقتوں کی ناراضگی اور مایوسی کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کی قوموں کی نظروں میں ایران ایک آئیڈیل ملک بن گیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل ایک بڑے بین الاقوامی تشہیراتی محاذ کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حج دنیا کے لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا بہترین تبلیغی منبر اور مقابل فریق کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کا اچھا موقع ہے