سرزمین اترک کا یادگار، پرشکوہ اور تاریخی دن ، آج صوبہ خراسان شمالی کا دارالحکومت بجنورد اسلامی جمہوریہ ایران کا دھڑکتا دل بن گيا۔، آج صوبہ خراسان شمالی کے عوام کی کئي ہفتوں کی انتظار ختم ہوگئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صوبے کا اپنا سفر شروع کردیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح ساڑھے نو بجے صوبہ خراسان شمالی کے دارالحکومت بجنورد پہنچ گئے ، صوبے کے عوام کئي گھنٹوں سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پہنچنے کا انتظار کررہے تھے جب رہبر معظم انقلاب اسلامی کی گاڑی بجنورد ایئرپورٹ سے باہر نکلی تو شوق و نشاط میں ڈوبے ہوئے عوام نے رہبر معظم کی گاڑی کو اپنے حلقہ میں لے لیا۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایک ہزار ممتاز جوانوں اور درخشاں صلاحیتوں کے مالک افراد سے ملاقات میں جوانوں میں موجود شوق و نشاط کی فضا کی حفاظت و تقویت کرنے ، علمی و تحقیقاتی پیشرفت و ترقی کے امکانات فراہم کرنے، مغربی ممالک کی پیشرفت کے سامنے مرعوب نہ ہونے ، اندرونی سطح پر علمی پیداوار پر توجہ دینے، قوم کے مستقبل کے بارے میں ممتاز جوانوں میں جذبہ ذمہ داری کو مضبوط بنانے اور موجود سائنسی اور علمی ترقیات پر راضی اور قانع نہ ہونے کو ملک کی برق رفتار علمی حرکت جاری رکھنے کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم اپنے جوانوں کی درخشاں استعداد پر تکیہ اور اعتماد کرتے ہوئے دشمن کے دباؤ کےمقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرےگي نیز تمام خطرناک مرحلوں سے آسانی کے ساتھ عبور کرجائےگی اور سعادت و خوشبختی کی بلندیوں تک پہنچ جائےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح بروز (پیر ) حج کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں توہین اور ان کے دوستوں اور دشمنوں کی نگاہوں میں ان کی عظمت و جلالت کو گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال کے حج کی خاص خصوصیت و اہمیت قراردیتے ہوئے فرمایا: خاتم الانبیاء (ص) کے وجود مقدس کی برکت سے امت اسلامی میں عظیم اتحاد اوردنیا کے تمام مسلمانوں کی سامراجی محاذ سے گہری نفرت کا سلسلہ حج کے دوران بھی جاری رہنا چاہیے کیونکہ حج کے موقع پر پورےعالم اسلام سے مسلمان جمع ہوتے ہیں اور حج کے موقع پر سامراجی محاذ سے نفرت کا اظہار درحقیقت مشرکین سے برائت کا بہترین طریقہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے شمال میں مسلح افواج کے ہزاروں افراد اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات میں اسلامی نظام کے روز افزوں فروغ، اسلامی نظام کے شجرہ طیبہ کی جڑوں کے استحکام اوراس کی مختلف شاخوں میں ہونے والی واضح ، سرسبز و شاداب ترقیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس بانشاط و پر طراوت حرکت کو جاری رکھنے اور مستقبل کے روشن و تابناک افق تک پہنچنے کے لئے سب کی تلاش و کوشش ، پختہ عزم اور ہمت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور تبریت یافتہ جوانوں کی تقریب سے خطاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کی توہین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ نے صہیونیوں اور سامراجی طاقتوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کی شناخت کے پیش نظر امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی طرف الزام کی انگلی اٹھائی ہے اور ان ممالک کے حکام کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے جنون آمیز اقدامات کی روک تھام کرکے ثابت کریں کہ وہ اس عظیم جرم میں شریک نہیں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےخبرگان کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے دشمنوں نےاپنی حماقت و نادانی کی وجہ سے اس اجلاس کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی جنگ میں تبدیل کیاجس کے نتیجےمیں انھیں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل سے ملاقات میں حوزہ علمیہ میں وسیع اداری تشکیلات اور مدرک اور اسناد کے رجحان سے پرہیز پر تاکید کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو علاقائی قوموں پر مسلط کردہ مغربی ممالک کی گہری سازش قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور مغربی ممالک جہاں پاؤں رکھتے ہیں وہاں وہ بحران، بدامنی ،شر اور فساد لیکرجاتے ہیں۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمعرات سہ پہر کو تاجیکستان کے صدر سے ملاقات میں زبان اور ثقافت کو علاقائی قوموں کے درمیان دو جانبہ اور چند جانبہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستقبل کی تعمیر کے لئے اہم قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج جمعرات سہ پہر کوترکمنستان کے صدر سے ملاقات میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو دوستی اور تعاون پر استوار قرار دیاہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کا تہران میں آغاز ہوگیاہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پانچ براعظموں کے 120 ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام کے ساتھ خطاب میں دنیا کے موجودہ حساس شرائط ، دنیا کا ایک بہت ہی اہم تاریخی مرحلے سے عبور، تسلط پسند یک طرفہ نظام کے مقابلے میں کئی نظاموں کے ظہور کی علامتیں ، مستقل ممالک کے پاس نوید بخش مواقع کی تشریح، ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے بنیادی اصول اور اسی طرح عالمی نظام کے غیر جمہوری طرز عمل ،غلط محاسبہ، غیر منصفانہ و منسوخ اور معیوب روش سے عالمی سطح پر عوام بالخصوص عرب قوموں کا پیمانہ صبر لبریز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ناوابستہ تحریک کو نئے عالمی نظام کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور تحریک کے رکن ممالک اپنے وسیع وسائل اور ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دنیاکو تسلط پسندی ، جنگ اور بحران سے نجات دلانے کے لئے تاریخی اور یادگار نقش ایفا کرسکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز بدھ ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بین الاقوامی شرکاء پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور امریکہ ایک ناقابل اعتماد شریک ہے جو صرف صہیونی حکومت کے لئے قابل اطمینان ہے، ایران و ہند کے درمیان باہمی تعاون کی تمام راہیں ہموار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بنیادی شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ثابت ہوسکتا ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو نیک نیتی پر مبنی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں آپ کو کسی بھی طاقت کا لحاظ نہیں کرنا چاہیے اور آپ کو اس وقت جو موقع ملا ہے اس سے صحیح استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز اتوار) عوام کے مختلف طبقات اور تہران میں اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں علاقہ کے موجودہ حساس اور فیصلہ کن شرائط کی پہچان اور سامراجی و استکباری طاقتوں کی پیچیدہ سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور مظلوم مسئلہ ہے جو اسلامی بیداری کی برکت سے نمایاں اور ممتاز ہوگیا ہےاور تمام اسلامی ممالک ، مسلمان قوموں اور ممتاز سیاسی اور ثقافتی شخصیات کوچاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو پنہاں کرنے اور امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی جھوٹی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: جیسا کہ ایک بار انقلاب اسلامی کی کامیابی میں امید کا ستارہ چمکا، ایک بار دفاع مقدس میں ، ایک بار جنگی قیدیوں کی آزادی و وطن واپسی کے وقت امیدکا ستارہ روشن ہوا، اللہ تعالی کی مدد سے اسی طرح مسئلہ فلسطین کےافق پر بھی امید کا ستارہ روشن ہوگا، مقبوضہ فلسطینیسرزمین یقینی طور پر فلسطینیوں کو واپس مل جائے گي اور اسرائیل کی غاصب و صہیونی حکومت صفحہ روزگار سے محو ہوجائےگي۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات ملک کے شعراء کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: شعر ملک کے موجودہ مسائل کے بارے میں بے تفاوت نہیں رہ سکتا اور حق و باطل کے معرکہ میں مؤقف کا واضح ہونا ضروری ہے۔
ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزاتوار) علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ سے منسلک ماہرین ، محققین ، سائنسدانوں اور علمی بنیاد پر قائم کمپنیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی پارک کےحکام سے ملاقات میں علم کو ملک کے لئے ابلتا ہوا دائمی چشمہ قراردیا اور قومی تشخص کے ارتقاء میں علم و دانش کی بنیاد پر استوار معیشت و اقتصاد، اور ملک کے سیاسی اقتدار اور استقلال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، آج ایک یادگار تاریخی اور احساس مرحلے پر پہنچ گیا ہے لہذا ذمہ داریوں کی صحیح شناخت اور ان پر عمل کے ذریعہ ایرانی قوم یقینی طور پر اپنے درخشاں اور نوید بخش اہداف تک پہنچ جائےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) سہ پہر کو حکومت اور اسلامی نظام کے اعلی حکام اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں اہداف کے ہمراہ حقیقت پسندی کوحالیہ 32 برسوں میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کی ترقی و پیشرفت کی رمز قراردیا اور ایرانی قوم و اسلامی نظام کی فیصلہ کن توانائیوں اور صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوئے دشمن کے پیچیدہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ضروری اور غیر ضروری امورکے سلسلے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج سہ پہر کو رمضان المبارک اور نزول قرآن کے مہینے کے پہلے دن محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی طراوت اور عطر سے یہ نورانی محفل سرشار تھی۔ اس محفل میں قرآن مجید کے اساتید، قاریوں اور حفاظ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور بعض گروپوں اور ٹیموں نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اللہ تعالی کی مدح و ثنا اجتماعی شکل میں بھی پیش کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عالم اسلام کی ایک ہزار سے زائد مجاہد، دانشور اور ممتاز خواتین سے ملاقات میں اسلامی بیداری کی عظيم تحریک میں خواتین کے نقش کو بےمثال قراردیا اورانقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور دوام میں ایرانی خواتین کے پر برکت اور شاندار کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اسلامی بیداری کی مبارک تحریک میں خواتین کی وسیع پیمانے پر شرکت ، دوام اور استحکام ،مسلمان قوموں کے لئے بیشمار کامیابیوں کا موجب بنےگا۔