رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزپیر) تبریز اور مشرقی آذربائیجان کےمختلف شہروں کے ہزاروں افراد کے شاندار اجتماع سے خطاب میں اس سال 22 بہمن انقلاب اسلامی کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ریلیوں اور تقریبات میں ایرانی قوم کی عظيم شرکت پر قوم کے ہر فرد کا شکر و سپاس ادا کیا اور اس سال کی ریلیوں میں اتحاد اور استقامت پر مبنی دو پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کی بائيس بہمن کی ریلیوں میں بھر پور اور پر رونق شرکت ، امریکی حکام کی گستاخی، بے ادبی، منہ زوری کا منہ توڑ اور ٹھوس جواب تھا اور عوام کی شرکت گذشتہ سالوں کی نسبت پرجوش اور ولولہ انگیز تھی، ایرانی قوم نے ان ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکی حکام کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی استقلال کی حفاظت کو انقلاب اسلامی کے اصلی اصولوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: امریکی حکام کے گستاخانہ اور غیر مؤدبانہ اظہارات سب کے لئےسبق آموز اور عبرت کا باعث ہیں اور ایرانی قوم کو حالیہ مذاکرات اور امریکیوں کے گستاخانہ اظہارات کو زیر نظر رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اخوت، محبت اور دوستی کو بے مثال قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع ظرفیتیں موجود ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم اسلام کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا : آج عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد و یکجہتی ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود امت اسلامیہ کا مستقبل اتحاد و آگاہی اور اسلامی بیداری کی برکت سے درخشاں اور تابناک ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ نے آج صبح (بروز پیر ) تہران اسلامی کونسل کے سربراہ و اراکین ، تہران کے میئر اور تہران کے مختلف علاقوں کے میونسپلٹی افسروں و اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تہران میں اسلامی طرز زندگی کے پیش نظرتعمیر و ترقی اور معماری پر خصوصی توجہ مبذول کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کے بڑے شہرکی مدیریت اور اسی طرح ملکی مدیریت میں خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت اور علم و درایت پر تکیہ کے ساتھ جہادی مدیریت کا جذبہ حکمفرما ہونا چاہیے تاکہ مشکلات سے عبور کرکے آگے کی سمت قدم بڑھایا جا سکے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) قم کے علماء ، فضلاء اور عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد کے ساتھ ملاقات میں سخت ترین شرائط میں بصیرت کے ہمراہ ،پختہ ایمان پر اعتماد کے ساتھ عمل و اقدام کو 19 دیماہ 1356 ہجری شمسی کے واقعہ کا اہم پہلو قراردیتے ہوئے فرمایا: قم کے 19 دی کے واقعہ کا سب سے اہم سبق یہ ہے کہ دشمن اور اس کی دشمنی کو فراموش نہ کرتے ہوئے پختہ ایمان کے ساتھ مشکلات سے عبور کرنا چاہیے اور قوم کی اندرونی خلاقیت اور جوانوں کی صلاحیتوں پر تکیہ کرتے ہوئےدوسروں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کا متن آج بروز جمعرات شائع ہوا جو بتاریخ 25/9/92 ہجری شمسی کو صوبہ مازندران کے دس ہزار شہیدوں کی یاد میں صوبہ مازندران کے ضلع ساری میں منعقد ہوا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں ثقافت کی حیات بخش اہمیت اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے مقام ، اس کونسل کے منظور شدہ قوانین کے نفاذ کی ضمانت ، ثقافت کے بارے میں اداروں کی نظارتی اور ہدایتی ذمہ داری ؛ ثقافتی مظاہر کے ساتھ حکیمانہ رفتار، یونیورسٹیوں میں علمی پیشرفت کے استمرار ؛ انسانی علوم میں تحول کے اصولوں کی تدوین اور فارسی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قبل از ظہر عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق اور ایران کےدرمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا میدان بہت وسیع میدان ہے اور عراق کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح " بروز اتوار " اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اعلی فوجی افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام ، ایرانی قوم اور فوج کے مقام کے پیش نظر دلیر ، شجاع اور خردمندی سے آراستہ عناصر کی موجودگی کو حقیقی پیشرفت اور طاقت و قدرت کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحریہ کا بنیادی ہدف ایسی فوج کو تربیت اور تیار کرنا ہے جو اسلامی نظام اور ایرانی قوم کی شان کے مطابق ہو۔
آج صبح بروز بدھ ابن شہر آشوب مازندرانی کی یاد میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی، مؤرخہ 1/7/1392 ہجری شمسی میں اس معروف شیعہ عالم دین کی یاد میں سمینار منعقد ہوا جس میں آیت اللہ رسولی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اس سال کے حج کے اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو اللہ تعالی کا ایک ھدیہ اورعالم اسلام کی مشترکہ ضرورتوں میں تفاہم پیدا کرنے کے سلسلے میں تمام نہ ہونے والی عظیم ظرفیت قراردیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کو آج مسلط کردہ ، عمدی اور امت مسلمہ کے درمیان مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو شعلہ ور کرنے جیسی بڑي مشکلات کا سامنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملائشیا میں ووشو کے عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی کرمانشاہ کی خاتون نے ملاقات کی اور اپنا سونے کا تمغہ رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) سامراجی طاقتوں سے مقابلہ کے قومی دن کی آمد کے موقع پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کے اجتماع سے خطاب میں مذاکراتی ٹیم کے حکام اور مذاکرات کی محکم اور مضبوط حمایت کی اور ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کے علل و اسباب بیان کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے گذشتہ اور ماضی کے اعمال و رفتار سے بخوبی پتہ چلتا ہے ایٹمی معاملہ ایران کے ساتھ دشمنی جاری رکھنے کے لئے صرف ایک بہانہ ہے۔ کسی کو دشمن کی فریبکارانہ مسکراہٹ پر غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں بہت خوب، ورنہ مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اندرونی وسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار سے زائد ممتاز طلباء نے دو گھنٹے تک ملاقات اور گفتگو کی اور اس ملاقات میں انھوں نےاپنے نظریات اور خیالات پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے اندرونی سطح پر علمی برق رفتاری کو جاری رکھنے اور علمی پیشرفت کو ایران کی ترقی ،پیشرفت، قدرت، تعمیر اور طاقت کا اصلی عامل قراردینے کے ظریف نکات کے بارے میں مستفیض ہوئے۔
صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نیویارک کے سفراور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں صدر کے لئے کامیابی اور مؤفقیت کی دعا کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سپاہ کے تابناک اور درخشاں کارنامہ کو ایک قوم کے کامیاب تجربات، شخصیت اور تشخص کا گہرا مظہر قراردیا اور انقلاب اسلامی کی عمومی پاسداری کے مفہوم کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا اصلی اور پسندیدہ پیغام ظلم و ستم سے اجتناب اور مظلوم واقع نہ ہونے پر استوار ہے اور اس پیغام کے ساتھ تسلط پسند نطام کے بنیادی چیلنج کے دائرے میں تمام مسائل منجملہ تسلط پسند طاقتوں کی رفتار و گفتار کی تحلیل اور تفسیر کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) حج کے کارکنوں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو اسلامی معاشرے کے سیاسی، ثقافتی اور معنوی اقتدار کا مظہر قراردیا اور عالم اسلام ، علاقہ کے موجودہ شرائط اور بد طینت دشمنوں کی طرف سے علاقہ میں جنگ افروزی، مسلمانوں میں مذہبی اور علاقائي اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شام کے بارے میں امریکہ کا نیا مؤقف فریب سے دور اور سنجیدگی پر مبنی ہونا چاہیے اور حالیہ ہفتوں میں امریکہ کی یکطرفہ منہ زوری کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےآج ( بروز پیر ) قبل از ظہر ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے ساتھ ملاقات میں نماز جمعہ کو ایک اہم دینی ، عوامی اور حکومتی نیٹ ورک قراردیا اور ملکی ، علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں بلند مدت اور طویل المدت نقطہ نگاہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سیاستدانوں ، سفارتکاروں، حکومت ، حکام اور عوام کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکی اور مغربی ممالک کے فریب، پیچیدہ رفتار اور تحرکات کو اسلام کے ساتھ مغربی ممالک کے دیرینہ مقابلے کے دائرے میں اور حقیقت بین نگاہ کے ساتھ جائزہ لیں ورنہ ہم دشمن کی حکمت عملی اوراس کی اسٹراٹیجک پالیسی کے مقابلے میں ،حتی دشمن کی شناخت کے بارے میں اشتباہ اور خطا میں مبتلا ہوجائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات ) خبرگان کونسل کے سربراہ اور ارکان کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں ملک کے اہم مسائل ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں جامع اور بلند مدت نگاہ کے سلسلے میں اسلامی نظام کے مختلف عہدوں پر کام کرنے والے اور منصوبہ بنانے والے تمام حکام کو بصیرت اور فراست کے ساتھ مؤقف اختیار کرنے اور انفعال سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکام کو چاہیے کہ وہ اہداف ، کلی اور عمومی اسٹراٹیجک اور حقائق کے تین عناصر کے پیش نظر فیصلہ اور درست اور ٹھوس مؤقف اختیار کریں ،اور امید افزا مستقبل کے بارے میں عقلمندی اور خردمندی کے ہمراہ نظام کی اندرونی ساخت کو مضبوط بنانے، مشکلات حل کرنے اور اہداف کی سمت استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں.