رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انھوں نے اس موقع پر مزاحمتی فورسز اور غزہ کے عوام کو اس لمحے تک میدان جنگ کا فاتح قرار دیا اور کہا کہ چھے مہینے کی اس جنگ میں غزہ اور فلسطین کے عوام کی عزت و استقامت کا اوج اور صیہونی حکومت کی شکست، ایسا واقعہ ہے جسکے پیچھے اللہ کا ہاتھ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔
کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر کچھ شاعروں اور فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ مغرب سے پہلے شروع ہونے والی اس ملاقات کے آغاز میں کچھ شعراء نے رہبر انقلاب سے گفتگو کی اور اس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کی اقتداء میں مغرب و عشاء کی نماز ادا کی گئي۔ نماز کے بعد حاضرین نے افطار کیا۔
امام خامنہ ای نے 16 جنوری 2024 کو امام خمینی حسینیہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے آئمہ جمعہ کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں یمن کی طرف سے صیہونی حکومت کی لائف لائن کو نشانہ بنانے کو "قابل تعریف" اور "خدا کی راہ میں جہاد" سے تعبیر کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ یہ جلسہ 9 جنوری 2024 کو ظالم پہلوی حکومت کے خلاف قم کے عوام کی تاریخی قیام کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوا۔ ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے کرمان میں ہونے والے اندوہناک دھماکے کے بارے میں فرمایا کہ "کرمان میں پیش آنے والے اس افسوسناک، المناک واقعے کی وجہ سے، [ایرانی] قوم حقیقی معنوں میں غم سے نڈھال ہو گئی ہے۔ ہم دوسروں پر الزامات لگانے پر اصرار نہیں کرتے، لیکن ہم اس سانحے کے اصل مجرموں اور پس پردہ عوامل کو تلاش کرنے اور انہیں کچلنے پر اصرار کرتے ہیں، ہمارے معزز حکام اس کام میں مصروف ہیں، میں بخوبی واقف ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے کیا کیا ہے۔م۔ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ، وہ انہیں [مجرموں] کو ان کے اعمال کی سزا دے سکیں گے۔"
شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران، امام خامنہ ای نے "خطے میں مزاحمتی محاذ کو تشکیل دینے" میں جنرل سلیمانی کے کردار پر زور دیا۔ یہ نشست 31 دسمبر 2023 بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے اتوار کے روز دوپہر کو شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "حقیقت یہ ہے کہ شہید سلیمانی کا نام، یاد اور خصوصیات تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، یہ ان کے اخلاص کی وجہ سے ہے۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے خواتین کی بڑی تعداد سے ملاقات میں گھرانے میں خواتین کی موجودگی کے مختلف پہلوؤں اور معاشرے، سیاست اور انتظامی امور میں ان کی لامحدود سرگرمیوں کے بارے میں اسلام کے منطقی اور عقلی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ یہ ملاقات حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت سے ایک ہفتہ قبل بدھ 27 دسمبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی، جو ایرانی کیلنڈر میں یوم خواتین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے پیر 4 دسمبر 2023 کو کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے ایران اور کیوبا کی متعدد سیاسی اور اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان صلاحیتوں کو ان ممالک کے درمیان اتحاد اور بلاک بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جو امریکہ اور مغربی ممالک کے جبر کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہوں۔"
ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای نے 28 نومبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی بحریہ کی متعدد صلاحیتوں بالخصوص سمندر سے متعلق اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ میں معاونت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ملک کی حاکمیت کو تقویت اور ایرانی معاشرے میں سکون اور امید قائم کرنے کے لیے نئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے 23 دسمبر 2023 بروز ہفتہ حسینیہ امام خمینی رح میں کرمان اور خوزستان کے صوبوں کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: "یہ واقعہ دو طرح سے بے مثال ہے، ایک صیہونی حکومت کی طرف سے اس قسم کی بربریت، جرائم، درندگی، بچوں کا قتل، بدنیتی، ظلم و بربریت، اور مریضوں اور ہسپتالوں پر بنکر توڑنے والے بم گرائے جانے کی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اور دوسرا، فلسطینی عوام اور جنگجوؤں کی طرف سے جس طرح انہوں نے صبر، مزاحمت اور جس طرح دشمن کو مشتعل کیا وہ بھی بے مثال تھا۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آذربائجان شرقی کے دس ہزار شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مشرقی آذربائیجان شہداء کی سرزمین ہے۔شہداء کا خون ٹھنڈا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ شہداء ملت کی پہچان ہیں اور ملت کو اپنی پہچان اور شناخت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے ہفتہ بسیج کے موقع پر بسیج کے ہزاروں ارکان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے بسیج کو امام خمینی کی انمول میراث قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ حقیقت کہ مرحوم امام خمینی رح کو اپنے بسیجی ہونے پر فخر تھا بسیج رضاکار فورس کے اعلیٰ مقام کو ظاہر کرتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمایا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں صیہونی حکومت کو "ناک آؤٹ" کر دیا گیا ہے۔ رہبر معظم نے ان خیالات کا اظہار 22 نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ایران میں کھیلوں کے فاتح اور ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں میڈل جیتنے والوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
8 نومبر 2023 بروز بدھ کو قم میں علامہ طباطبائی انٹرنیشنل کانگریس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات 15 نومبر 2023 کی صبح کانفرنس میں نشر ہوئے۔ اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے علامہ مرحوم کو حالیہ صدیوں میں حوزہ علمیہ کا ایک نادر اثاثہ قرار دیا اور فرمایا: آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی کے اہم کاموں میں سے ایک فکری جہاد کرنا اور درآمد شدہ اور بیرونی افکار کی یلغار کے دوران ایک مضبوط اور قابل اعتماد فکری بنیاد تشکیل دینا تھا۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام روکنے کے لیے امریکا اور صیہونی حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانا ضروری ہے۔ رہبر معظم نے یہ بیانات 6 نومبر 2023 کو عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران دئیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے چیئرمین جناب اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
امام خامنہ ای نے ہزاروں ایرانی طلباء کے ساتھ ملاقات میں امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کو تاریخ میں بے مثال قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ "امریکہ کی مدد کے بغیر صیہونی حکومت چند ہی دنوں میں ختم ہو جائے گی۔" امام خامنہ ای نے یہ کلمات یکم نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں طلباء کے قومی دن اور عالمی استکبار سے لڑنے کے قومی دن کی مناسبت سے کہے جو ہر سال 4 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
امام خامنہ ای نے 25 اکتوبر 2023 کو صوبہ لرستان کے شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا: "مغرب کی طاغوتی حکومتوں کے صدور صیہونی حکومت کو بکھرتا دیکھ کر مقبوضہ علاقوں کا مسلسل سفر کر رہے ہیں۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علمی شخصیات اور ممتاز علمی صلاحیتوں کے حامل افراد کے ساتھ ملاقات میں فلسطین کے موجودہ واقعات کو صیہونی حکومت کا کھلا جرم اور دنیا کی آنکھوں کے سامنے آشکار نسل کشی قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ کی صبح نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں دنیا کی وسیع تر سازشوں کے باوجود ان کی اور ان کے اہل خانہ کی مجاہدانہ کردار کی تعریف کی۔ رہبر معظم نے فرمایا کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی طاقت مجاہدت کا نتیجہ ہے اور مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بالخصوص غزہ کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ اسلام کی طاقت کا مظہر ہے۔