ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کے کامیاب آپریشن پر سید حسن نصر اللہ نے خوشی کا اظہار کیا
رہبر معظم کے کامیاب آپریشن پر سید حسن نصر اللہ نے خوشی کا اظہار کیا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی جلد از جلد صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کی عدلیہ ، مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہان ،گارڈین کونسل کے سکریٹری اور حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے عیادت کی
رہبر معظم کی عدلیہ ، مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہان ،گارڈین کونسل کے سکریٹری اور حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے عیادت کی
آج بروز (پیر ) سہ پہر کو عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی،مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ، گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن اور ان کی صحت و سلامتی پر مسرت اور خوشحالی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی طول عمر کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کے آپریشن کے بعد صدر حسن روحانی نے ان کی عیادت کی
رہبر معظم کے آپریشن کے بعد صدر حسن روحانی نے ان کی عیادت کی
تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ی کے آپریشن کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انکی عیادت کی۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پررہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور عافیت کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتے ہوئے کہا : آپریشن کامیاب رہا اور رہبر معظم کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ صدر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ رہبر معظم کی صحت و سلامتی اور اسلام و مسلمین کی خدمات کے سلسلے میں ان کی روز افزوں توفیقات کے لئے دعا کریں۔
رہبر معظم کی طبی ٹیم کے سربراہ نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی سے عوام کو آگاہ کیا
رہبر معظم کی طبی ٹیم کے سربراہ نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی سے عوام کو آگاہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا آج صبح آپریشن ہونے کے بعد ان کی طبی ٹیم کے سربراہ جناب ڈاکٹر مرندی نے ایک انٹرویو میں رہبر معظم کے پروسٹاٹ کے آپریشن پر مکمل رضایت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ آّپریشن بیہوش کرنے کے بغیر اور صرف آپریشن کی جگہ کو بے حس کرنے کے ذریعہ انجام دیا گیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عام حالت بہت اچھی اور بہتر ہے۔
رہبر معظم کا آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا
رہبر معظم کا آج صبح تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لئے میں اسپتال جارہا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ لوگ دعا نہ کریں، یہ ایک مختصر اور معمولی آپریشن ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
رہبر معظم کی ادارہ حج و زیارت کے حکام و اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی ادارہ حج و زیارت کے حکام و اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروزاتوار) ادارہ حج و زیارت کے اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو مسلمانوں کی مشکلات دور کرنے ، مسلمانوں کے باہمی خیالات اور اظہارات کے تبادلے ، اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کو مضبوط و مستحکم بنانے اور سرزمین وحی کے فیوض و برکات سے مسلمانوں کے بھر پور استفادہ اٹھانے کے لئے بہترین موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: امت اسلامی کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے لئے تسلط پسند طاقتوں اور ان کے عوامل کی جانب سے پیہم کوششیں عالم اسلام کے لئے ایک اہم مسئلہ اور اہم چيلنج ہے اور اتحاد ، افہام و تفہیم اور اختلاف اور بدگمانی کے عوامل کو دور کرنے کے سلسلے میں حج کے بےنظیر موقع سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اج صبح(بروز جمعرات) خبرگان کونسل کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں دنیا میں نئے نظم کی تشکیل کے علائم ، ملکی ، علاقائي اور عالمی حالات پر جامع تحلیل اور تجزيہ پیش کیا اور دنیا کے موجودہ نظم اور مغربی ممالک کے تسلط کے فکری اور عملی ستونوں کے متزلزل اور کمزور ہونے کے علل و اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس حساس موقع پر سب سے اہم ذمہ داری ،دنیا کے نئے نظم کی تشکیل میں نقش آفرینی ، اثر انداز ہونے اور کردار ادا کرنے کے لئے ملک کے اقتدار میں اضافہ ہے اور ملکی اقتدار میں اضافہ علم و ٹیکنالوجی، اقتصاد اور ثقافت کے تین اہم ستونوں پر استوار ہے۔
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے عالم عامل و مجاہد، حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے صدر جمہوریہ اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم سے صدر جمہوریہ اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) صدر جمہوریہ اورکابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں معاشرے میں نفسیاتی اور روحی آرام و سکون کے قیام ، مہنگائی پر کنٹرول، غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں ثبات اور حفظان صحت کے منصوبے کے نفاذ کو گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اچھےاور گرانقدر اقدامات میں قراردیا اور حکومت کے تمام اہلکاروں کو انقلابی جذبہ اور سمت و سو کی تقویت اور حفاظت ، اندرونی ظرفیتوں اور پیداوار پر تکیہ، مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کے دقیق نفاذ، زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ، دیہاتوں میں تبدیلی صنائع ، علمی رشد و ترقی جاری رکھنے پر سنجیدہ توجہ، دانش محور کمپنیوں کی تقویت، عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص امریکہ کی مداخلت کے بارے میں صریح اور روشن مؤقف، حکومت کے اندرونی انسجام کی تقویت،ریڈ لائنوں بالخصوص سن 1388 ہجری شمسی کے فتنہ سے فاصلہ کی رعایت اور منصفانہ تنقید کے مقابلے میں آرام و سکون اور بردباری کی سفارش کی۔
رہبر معظم کا بازار اور اصناف کی قومی کمیٹی کے ارکان سے خطاب
رہبر معظم کا بازار اور اصناف کی قومی کمیٹی کے ارکان سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملک کے اصناف اور بازار کے دس ہزار شہیدوں کی قومی گانکریس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بتاریخ 26 خرداد 1393 ہجری شمسی کو ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح آئی آر آئی بی کے سمینار ہال میں اسی سلسلے میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گيا۔
رہبر معظم سے ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز پیر ) سہ پہر کو ملک کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے اعلی سول اور فوجی حکام اور بعض اعلی ڈائریکٹروں کے ساتھ ملاقات میں داخلی اور خارجی مسائل کے سلسلے میں اہم نکات پیش کئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور اداروں میں چند جانبہ خلل ایجاد کرنے اور پیچیدہ کوشش کو سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کا موجودہ اہم ہدف قراردیا اور عالمی اور علاقائی حساس حالات و شرائط اور تاریخ کے ایک حقیقی اور اہم موڑ پر پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عقلانی محاسبات یعنی اللہ تعالی کی ذات اور خلقت کے سنن پر اعتماد نیز دشمن کی شناخت اور اس پر عدم اعتماد کے اصلی عناصر کے پیش نظر ، عوام پر تکیہ ،تجربات، مجاہدت اور تلاش و کوشش کی روشنی میں اپنے اعلی اہداف تک پہنچنے اور اپنے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جد وجہد جاری رکھےگی۔
رہبر معظم کی نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئےایک ارب 500 ملین ریال کی امداد
رہبر معظم کی نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئےایک ارب 500 ملین ریال کی امداد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے خصوصی مدد کے عنوان سے چھبیسویں گلریزان سمینار کے انعقاد کے موقع پر اس خدا پسند امر کے لئے ایک ارب 500 ملین ریال کی مدد کی ہے۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید کی ملاقات
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید کی ملاقات
آج بروز (بدھ) سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات میں ، علمی ، یونیورسٹی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی موضوعات کے بارے میں بحث اور تبادلہ خیال کیا۔

منتخب عناوین