فرانس کے حالیہ واقعات اور بعض دوسرے مغربی ممالک میں اس جیسے واقعات نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے بارے میں براہ راست آپ سے بات اور گفتگو کروں۔ میں آپ جوانوں کو اپنا مخاطب قراردیتا ہوں ؛ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں آپ کے والدین کو نظر انداز کررہا ہوں ، بلکہ اس لئے کہ میں آپ کی قوم اور آپ کے ملک کی زمام آپ کے ہاتھوں میں دیکھ رہا ہوں نیز حقیقت یابی کی حس کو آپ کے دلوں کی گہرائی میں ہوشیار اور زندہ مشاہدہ کررہا ہوں ، اس تحریر میں میرا خطاب آپ کے سیاستدانوں اور حکومتی ارکان سے نہیں ہے کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ انھوں نے مکمل طور پر آگاہی کے ساتھ سیاست کا راستہ صداقت اور سچائی سے الگ کرلیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایشیائی اور اینچئون مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات میں عوام کے اندر قومی افتخار کا جذبہ پیدا کرنے میں کھلاڑیوں کی فتح اور کامیابی کے اہم نقش کی طرف اشارہ کیا اور دنیا کے کئی ملین افراد کے سامنے دینی اور اسلامی شعائر اور اصولوں کی ترویج اور حفاظت کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی معنوی استقامت کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ معنوی استقامت عالمی سطح پر ایرانی قوم کی مضبوط استقامت اور پائداری کا مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات، ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام ، اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک علماء ، دانشوروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں وحدت اور اتحاد کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا عظیم درس اور امت اسلامیہ کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف و تجلیل صرف گفتگو تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ آنحضور (ص) کے وحدت پر مبنی پیغامات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے حکام کو اسے اپنی ترجیحی پالیسیوں میں قراردینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ ) قم کے ہزاروں افراد کے ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں انقلاب کے حقائق کو تحریف کرنے اور 19 دی 1356 ہجری شمسی اور نہم دی 1388 جیسے اہم واقعات کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اغیار کی تلاش و کوشش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی و استکباری طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ اندرونی توانائیوں پر تکیہ کرتے ہوئے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کے حربے کو سلب کرلیں، اور درخشاں نقاط پر توجہ کے ساتھ انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ یحیی انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 23 ویں عام اجلاس کے نام اپنے پیغام میں ،اسلام کے اس بےمثال فریضہ کی ترویج کے سلسلے میں گرانقدر کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور نمازگزاروں بالخصوص جوانوں کی رفتارمیں ان آثار کے حقیقت پسندانہ اندازےاوراسی طرح نماز کی ترویج اور نماز گزار کے لئے فرصت فراہم کرنے کے سلسلے میں حکام کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کے گرانقدر اجلاس کے منتظمین کو اپنے کارآمد عمل اوراسے نقطہ کمال کے قریب پہنچانے کے لئے اس حقیقت پسندانہ محاسبہ اور عقلمندانہ اندازے و محاسبہ کے سلسلے میں کمر ہمت باندھ لینی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگآر اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حا ج سید علی غیوری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ملک بھر کی طلباء انجمنوں کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کےچہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سمینار کے نام پیغام کے بارے میں " نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے متن کو نائب صدر جناب جہانگيری نے آج سربراہی اجلاس کے ہال میں منعقد سمینار میں پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح (بروز) جمعرات رضاکار فورس کی اعلی کونسل کے ارکان اور رضاکار فورس کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں انسانی، الہی اور بصیرت کی ذمہ داری کے احساس کو رضاکار فورس کی منطقی فکر کی دو اصلی بنیادیں قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت، پائداری اور تلاش و کوشش کی تعریف کی اور امریکہ کا اعتماد حاصل کرنے کے سلسلے میں ایرانی قوم کی بے نیازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جس دلیل کی بنیاد پر ہم اصل مذاکرات کے مخالف نہیں تھے اسی دلیل کی بنیاد پر ہم مذاکرات میں توسیع کے بھی مخالف نہیں ہیں البتہ ہر منصفانہ اور عاقلانہ معاہدے کو قبول کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ امریکی حکومت ہے جسے معاہدے کی ضرورت ہےاور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اسے سب سے زیادہ نقصان ہوگا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل ) تکفیری گروپ کے بارے میں اسلامی علماء کی عالمی کانفرنس میں شریک مہمانوں اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں تکفیری گروپ کے احیاء کو عالم اسلام کے لئے استکبارکی گھناؤنی سازش اور مسلط کردہ مشکل قرار دیا اور سلفی وہابی تکفیری گروہ کے اقدامات کو مسجد الاقصی اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکی ، اسرائيلی اور سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سلفی وہابی تکفیری گروہ کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے علمی ، منطقی اور ہمہ گير تحریک ایجاد کرنے ، اس گروہ کے احیاء میں استکباری پالیسیوں کے کارفرما ہونے ، مسئلہ فلسطین کے عالم اسلام کے اصلی مسئلہ ہونے اور اس کے عام مطالبہ کو دور حاضر میں عالم اسلام کے علماء کی اہم ذمہ داریوں اور ترجیحات میں قراردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں آج صبح (بروزپیر) امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی یونیورسٹیوں کے تربیت یافتہ جوانوں کی مشترکہ آٹھویں حلف برداری اور نشان اعطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے نائب صدر جناب نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران جناب مالکی کی انتظامی صلاحیت ، اقتدار اور شجاعت کی تعریف اور عراق کے استقلال ، پیشرفت و ترقی اور استحکام و ثبات کے سلسلے میں ان کی عظیم خدمات کو سراہا اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جنابعالی نےعراق میں اقتدار منتقل کرنے کے دوران عراق کو بحران اور عدم استحکام سے بچآنے کے لئے بہت ہی اہم کام انجام دیا، اور یہ کام عراق کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں انجینئر ضرغامی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کا رکن مقررکیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) رواں برس حج کے اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں مخاطبین کی فکری اور معنوی ضروریات کے جواب کے سلسلے میں انقلابی اور خلاقانہ نگاہ کے پیش نظر حج کی کارکردگي کو مزید بہتر اور کارآمد بنانے کے لئے منصوبہ بندی اور اسی طرح دشمنان اسلام کی جانب سے پیش کئے جانے والے شبہات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام کے درمیان دیوار کھینچنا امت مسلمہ کے دشمنوں کے تکنیکی منصوبوں کا حصہ ہے اور حج کے عظيم اجتماع میں امت اسلامی کے خلاف جھوٹی تبلیغات کی وجہ سے غلط اور نادرست تصورات اور شبہات کو دور کرنے اور مصنوعی دیوار کو ختم کرنے کے سلسلے میں بہترین انداز میں استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب کے وفادار ساتھی اور سچے مجاہد مرحوم حبیب اللہ عسگر اولادی کے اہلخانہ اور ان کی یاد منعقد کرنے والے بعض اہلکاروں سے بتاریخ 17/10/1392 ملاقات کی اور اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم عسگر اولادی کو تین ممتاز خصوصیات تدین، تخلق اور تفکر کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم عسگر اولادی کی سبق آموز خصوصیات میں ان کی تلاش و کوشش ، پیہم سیاسی تحرک اس حقیقت کا مظہر ہے کہ انسان کو جد وجہد اور جہاد کے میدان میں کبھی بھی ضعف ، سستی، کاہلی ، غفلت کا احساس اور گوشہ نشینی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذورکھلاڑیوں کے قافلہ کی جنوبی کوریا کے اینچئون کے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی کے پیش نظر قومی پیرا اولمپک کمیٹی کے سربراہ جناب خسروی وفا نے جنوبی کوریا میں 2014 کےایشین پیرا مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کامیابی اور 120 میڈل حاصل کرنے پررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط میں مبارک باد پیش کی ہے۔