رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح بروز (اتوار ) پولیس کے عقیدتی سیاسی سربراہوں، اعلی افسروں ، کمانڈروں اور اہلکاروں کے سمینار کے شرکاء سے ملاقات میں پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی اور حاکمیت کا مظہر قراردیا اور معاشرے و سماج میں انفرادی ، سماجی ،اخلاقی، روحی اور نفسیاتی امن و سلامتی کے قیام کو پولیس کی سب سے اہم ذمہ داریاں قراردیتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی برقرار کرنے کے لئے پولیس کے لئے اقتدار ضروری ہے لیکن اس اقتدار کو عدل و انصاف، مروت اور مہربانی کے ہمراہ ہونا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز اتوار ) کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بہت زيادہ تاریخی ، ثقافتی مشترکات و ارتباطات نیز اسلامی معارف اور فارسی زبان کے رشد و فروغ میں افغانستان کے علماء اور ادباء کے نقش کو بہت ممتاز قراردیتے ہوئے فرمایا: افغانستان ، انسانی و ثقافتی وسائل کے علاوہ قدرتی وسائل سے بھی سرشار ہے، اور ان تمام ظرفیتوں اور مشترکات کے ذریعہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) فوج کے بعض اعلی کمانڈروں، اہلکاروں اور فوجی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں مسلح افواج کو دینی و انقلابی جہات اور بصیرت کی تقویت اور حفاظت ، دفاعی توانائی اور ہتھیاروں کے اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ اور ہمسایہ ممالک کے لئے نہ کبھی خطرہ تھا اور نہ ہوگا لیکن ہر قسم کے حملے کے مقابلے میں مقتدرانہ طور پر عمل کیا جائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے جامع ، عامل اورمراقب عالم دین مرحوم آیت اللہ حاج سید ہاشم نجف آبادی ( آیت اللہ خامنہ ای کے جد مادری) کی یاد میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں اس عالم ربانی کی تجلیل کو شائستہ اقدام قراردیا اوراس متقی و پارسا مفسر و فقیہ کی حدیثی اور قرآنی کوششوں اوران کی شخصیت کے بعض پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پر خطر اور دشوار میدانوں میں دین کے امر پر اہتمام ، مسجد گوہر شاد میں مشہد کے علماء کی مجاہدت میں شمولیت ان کی زندگی کے ممتاز اور نمایاں خصوصیات اور نقاط تھے جس کی بنا پر رضا خانی اداروں کی طرف سے ان کے لئے جیل اور تبعید کی سختیوں کا تحمل ایک قہری نتیجہ شمار ہوتا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں امریکی عالمی کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی آزاد کشتی کے مقتدارانہ چیمپئن بننے پر ٹیم کے پہلوانوں اور ٹیم کے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح بعض خواتین ، شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات نیز یمن کے حالات کے بارے میں بہت ہی اہم مطالب کو بیان فرمایا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز منگل ) سہ پہر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عام اسلامی بیداری کے عظیم تحول کو اسلام دشمنوں کی تشویش کا اصلی باعث قراردیا اور اس عظیم واقعہ کا مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج امریکہ و اسرائیل بعض اسلامی ممالک کے اندرونی اختلافات اور کشیدگی سے خوشحال ہیں اور ان مشکلات کا راہ حل اسلامی ممالک کے باہمی تعاون ، مناسب ، تعمیری اور عملی اقدام انجام دینے پر استوار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے قانون میں تغییر اور تبدیلی کے پیش نظر ایک حکم میں اس ادارے کے سابقہ حکام کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے سربراہ اور ہیات امنا کے اراکین کو منصوب کرتے ہوئے اس الہی ادارے کے نورانی اہداف یعنی محرومین کو بااختیار اور خود انحصاربنانے اور ان کے ایمان کے رشد و فروغ کے لئے اساسی اور تکمیلی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج سید روح اللہ خاتمی کی ہمسر مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 809 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر اور نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ تن ، نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں چوتھی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر، نور نظر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح مدرسہ عالی شہید مطہری میں صدر جمہوریہ حسن روحانی کی والدہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نور نظر ، لخت جگر اور پارہ تن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ کی ترحیم کے سلسلے میں مجلس عزا حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی ، جس میں عوام کے مختلف طبقات، تینوں قوا کے سربراہان اور ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی ہمشیرہ کی وفات پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تسلیت پیش کرتے ہوئے قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع اور ترحیم کے زمان اور مکان کا اعلان کیا ہے۔