رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز منگل) رمضان المبارک کی مناسبت سے تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں مزاحمتی اور مقاومتی اقتصاد اور معیشت کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں، چيلنجوں اور مثبت نتائج کی تشریح کے ضمن میں ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں فیصلہ کن نکات بیان کئے اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ایران کی ریڈ لائنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ ایران کی ایٹمی صنعت کو نابود اور ویران کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے جبکہ ایران کے تمام حکام ریڈ لائنوں اور ایران کے مفادات اور مصلحتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اچھے ،منصفانہ اور عزتمندانہ معاہدے کی تلاش میں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے خصوصی مدد کے عنوان سے اٹھائیسویں گلریزان سمینار کے انعقاد کے موقع پر اس پسندیدہ کام کے لئے ایک ارب 500 ملین ریال کی مدد کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں رمضان المبارک کے پہلے دن اور نزول قرآن کے مہینے میں آج سہ پہر(بروز جمعرات) کو تین گھنٹے سے زائد عرصہ تک محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج(بروزبدھ) سہ پہرکو عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عراق کے قومی اور سیاسی اتحاد کی حفاظت کے لئےہوشیاری کو بہت ضروری قراردیا اور دہشت گردوں کے خلاف عراقی جوانون کی ہمت ، شجاعت اور عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف میدانوں میں عراق کی پیشرفت اوراس کے مستقبل کے لئے عوامی رضاکار فورس کی عظيم ظرفیت بہت مؤثر اور کارآمد ثابت ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں دفاع مقدس کے 270 شہیدوں کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی عظیم اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آستانہ اشرفیہ کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں آج صبح ایران کے وفادار عوام کے ایک عظیم اور بےمثال اجتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کو ایرانی قوم کے لئے پرامید نقشہ راہ قراردیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس عظیم انسان کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا مقابلہ صرف ان کے مستند اصول کا مطالعہ کرنے کے ذریعہ ممکن ہے، حضرت امام خمینی(رہ) کے اصولوں میں ، خالص اسلام محمدی کا اثبات، امریکی اسلام کی نفی، اللہ تعالی کے وعدے پر اعتقاد ، مستکبرین پر عدم اعتماد ، عوامی طاقت و عزم پر اعتماد ، حکومتی تمرکز کی مخالفت ، محرومین کی سنجیدہ حمایت ، اشرافیت کی مخالفت ، دنیا کے مظلومین کی حمایت ،بین الاقوامی منہ زور طاقتوں کی آشکارا مخالفت، استقلال کی حمایت ، تسلط قبول کرنے کی مخالفت اور قومی اتحاد پر تاکید جیسے اصول شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح(بروز بدھ) پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں نویں پارلیمنٹ کی باقی ماندہ ایک سال کی مدت میں سنجیدہ تلاش و کوشش جاری رکھنے اور انتخابات کے عوامل سے متاثر نہ ہونے ، حکومت اور دیگر قوا کے ساتھ تعاون و تعامل ، سن 1395 کے بجٹ اور چھٹےمنصوبے کے قانون کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پائدار و مزاحمتی اقتصاد پر اہتمام اور انقلاب و نظام کے اصلی اصولوں پر استقامت کو پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی مشلات کے حل کی اصلی کلید ، اسی طرح ایٹمی معاملہ کو حل کرنے کی اصلی کنجی اندرونی ظرفیتوں اور مزاحمتی اقتصاد پر اعتماد اور تکیہ پر مبنی ہے۔ ملک میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے، مشکلات کا راہ حل اور راہ علاج اندرونی پیداوار کی تقویت اور مالی نظم و ضبط کی رعایت پر استوار ہے۔
حضرت ابو الفضل الباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رہ) کی فضا قرآن مجید کے 32ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک قرآنی اساتید ، حفاظ اور قاریوں کی تلاوت سے معطر ہوگئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں یوم پاسدار کی آمد اور اسی طرح سوم خرداد میں بیت المقدس کارروائيوں کی سالگرہ اور خرم شہر کی فتح کی مناسبت سے آج صبح (بروز بدھ) امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں روس کے عالمی مقابلوں ایران کی قومی ٹیکوانڈو کے عالمی چمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قومی ٹیکوانڈو ٹیم کے ارکان کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بتاریخ 14/2/1394 کو کرد مسلمان پیشمرگان شہدا کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح بروز (پیر) سندج کے اجلاس میں پیش کیا گیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نبی مکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات ، ملک کے بعض اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات میں آج کی ماڈرن جاہلیت کا ہوشیارانہ مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بعثت کے درس سے استفادہ کرنے پر تاکید کی اور آج کی ماڈرن جاہلیت کو اسلام سے قبل کی جاہلیت سے بہت زيادہ خطرناک اور مسلح قراردیا اور سامراجی طاقتوں اور ان کے سرفہرست امریکہ کو ماڈرن جاہلیت کی تشکیل کا اصلی عامل اور سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ 35 سال کے تجربہ سے ثابت کیا ہے کہ عظيم امت مسلمہ بصیرت اور عزم و ہمت کے دو اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ماڈرن جاہلیت کا مقابلہ اور اسے شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز بدھ) عراق کے صدر فواد معصوم اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق کو عربی اور اسلامی ممالک میں بہت ہی اہم اور مؤثر ملک قراردیا اور علاقہ کے حالات منجملہ یمن اور شام کے افسوسناک حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا:عراق اپنے مقام و منزلت کے پیش نظر علاقہ کے مسائل پر قطعی اور یقینی طور پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور عراق کو اپنی اس ظرفیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروز بدھ ) تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں کتاب کی 28 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بتاریخ 14/2/1394 صوبہ سمنان کے 3000 ہزار شہیدوں کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم کےخطاب کو آج صبح شہر سمنان کے غدیر ہال میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ،وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں وزارت تعلیم کے بےبدیل اور بےمثال مقام و منزلت کی تشریح کی اور مؤمن ، دانا، صاحب نظر، خوداعتماد ، پرنشاط اور امیدوار نسل کی تربیت میں استاد کی تاثیر اور اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزارت تعلیم میں بنیادی تحول و تبدیلی کی دستاویز کے مکمل اور منسجم نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومت بالخصوص اقتصادی حکام کو چاہیے کہ وہ وزارت تعلیم اور اساتذہ کے معاشی مسائل کے سلسلے میں دوسرے اداروں کی نسبت خصوصی توجہ مبذول کریں ، اور انھیں اس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ وزارت تعلیم اور اساتذہ پر ہونے والے اخراجات در حقیقت آئندہ کے لئے سرمایہ کاری اور ملکی قدر و قیمت میں اضافہ کا باعث ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزا معاف اور قید کی مدت میں کمی کرنے کی درخواست کے ساتھ موافقت کی جن کی سزا کی مدت بتاریخ 12/2/1394 ہجری شمسی تک فائنل ہوگئی اور جنھیں معافیت اور سزا کی کمی کا مستحق قراردیا گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں لیبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں اندرونی پیداوار سے منسلک مختلف افراد ، اداروں اور حکام کی ذمہ داریوں کی تشریح اور فساد، کرپشن اور اسمگلنگ کا حقیقی معنی میں مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عوام اور لیبر کارکنوں کی اقتصادی مشکلات حل کرنے کی چابی ملک سے باہر نہیں بلکہ داخلی پیداوار کی رونق اور تقویت کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہے ۔