امام خمینی (رح) کی بتیسویں برسی کے موقع پر قوم سے اپنے نشری خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمارے عظیم امام کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اسلامی جمہوریہ کی فکری اور نظریاتی اساس کا تعین کیا اور اسے مختلف النوع سیاسی نظریات کے مقابلے میں پیش کرنے کے بعد عملی طور پرنافذ کر کے دکھایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) نے بہت سے اہم اقدامات انجام دیئے لیکن اسلامی جمہوریت ان کی سب سے اہم خلاقیت ، جدت اور نوآوری ہے ، یہی دینی اور مذہبی جمہوریت ہے۔ امام خمینی (رہ) کے اس یادگار اقدام کی دور حاضر اور مستقبل میں حفاظت اور نگہبانی ضروری ہے۔
جمعرات کی صبح اراکین پارلیمنٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم ترین مسائل پر روشنی ڈالی اور عوام سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی۔ آپ نے فرمایا کہ نامزد امیدواروں کی جانب سے اپنے انتخابی منشور میں عوام کی اقتصادی اور معاشی مشکلات کے حقیقی راہ حل کی نشاندہی، انتخابات میں عوامی مشارکت یا ٹرن آوٹ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ اجلاس کے آغاز میں اسپیکر محمد باقر قالی باف نے پارلیمنٹ کے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش۔
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد نخلیح کے خطوط کے جواب میں ، فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔"
عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کا معاملہ بدستور امت اسلامیہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے آپ نے فرمایا کہ ظالم اور سفاک سرمایہ دارانہ نظام کی پالیسیوں نے ایک پوری قوم کو اس کے گھر، وطن اور آبائی سرزمین سے محروم و بے دخل کرکے وہاں ایک دہشت گرد حکومت قائم کی اور غیروں کو لاکر بسادیا -
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک براہ راست ٹیلی ویژن تقریر میں آج دوپہر (اتوار) کو ایران کی عظیم قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ اور کارکنوں کے اہم کردار کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا ، "یقینا، انتخابات ایران کے لیے ایک اہم موقع ہیں اور نظام کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایک ایسا عنصر ہیں جس کا کوئی متبادل نہیں"۔ رہبر انقلاب نے انتخابات کی طرف لوگوں کی حوصلہ شکنی کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ "امیدواروں کو لوگوں سے غلط اور بے بنیاد وعدے کرنے سے دور رہنا چاہیے اور اپنے اصل منصوبے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے"۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی دباؤ کو ناکام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں کاغذی وعدوں پراعتبارنہیں بلکہ پابندیاں عملی طور پر ختم ہونا چاہیں۔
نئے ایرانی سال کے آغاز پر قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر کیے جانے والے اپنے سالانہ خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ رہبر معظم نئے سال کے شعار کو بھی پیداوار کا شعار قراردیتے ہوئےفرمایا: نئے سال میں پیداوار ساتھ پشتپناہی اور موانع کو برطرف کرنے پر زوردیا گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سےصدر اور کابینہ کے اراکین سے براہ راست خطاب میں شہید رجائی اور شہید باہنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ملکی پیداوار میں مشکلات کو برطرف کرنا چاہیے،کیونکہ ملکی پیداوار میں اکثر رکاوٹیں اور مشکلات ملک کے اندر موجود ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست اپنے خطاب میں فرمایا: امریکی پابندیوں کا علاج امریکہ کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے سے نہیں بلکہ ملک میں موجود توانائیوں کے ذریعہ ممکن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت اور امریکی عوام کی بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کو ہرگزفراموش نہیں کرےگا اور ایران یقینی طور پر امریکہ پر جوابی ضرب وارد کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کے مد مقابل سب کو ایک آواز ہونا چاہیے۔ تمام مشکلات قابل ہیں اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں پارلیمنٹ کو مخلصانہ اور مؤثر انداز میں کام کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام اٹھانے کی تاکیدکی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججز اور صوبائی عدالتوں کے سربراہان کے ساتھ براہ راست تصویری خطاب میں عدلیہ کے حالیہ ایک برس میں انجام پانے والے اقدامات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کے بانی اور رہبر کبیرحضرت امام خمینی (رہ) کے ارتحال کی اکتیسویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب میں انقلاب، تبدیلی اور تحول ایجاد کرنے کے جذبہ کو حضرت امام خمینی (رہ) کی اہم خصوصیات میں شمار کرتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ ابو القاسم محجوب کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز پر اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ اپنے ماہر، فعال ، امین ، مخلص نمائندوں اور ملکی ترجیحات اور شناخت کے ہمراہ تمام امور میں سر فہرست اور نگراں رہیں گے۔