ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات
مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کے دوران اس مجلس کو انقلاب کا مربوط ترین ادارہ قرار دیا اور انقلاب کو روکنے اور قوم کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے بعض محرکات اور سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قیادت کی اصل ذمہ داری ملک کو انقلاب کے اہداف کی سمت گامزن رکھنا ہے۔ لہذا مجلس خبرگان جو قیادت کے تعین میں منفرد کردار رکھتی ہے، اس اعتبار سے غیر معمولی اہمیت پاتی ہے۔ 
اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات
اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے بروز ہفتہ 2 نومبر 2024 کی صبح ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات کی۔

آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکا کے ظلم اور توسیع پسندی سے ایرانی قوم کے ستّر سال سے بھی زیادہ عرصے سے جاری مخاذ آرائی کے بنیادی اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سامراج سے ایرانی قوم کی اسلامی، قومی، منطقی ، دانشمندانہ اور انسانی مخاذ آرائی جو عالمی قوانین پر استوار ہے، صحیح لائحہ عمل کے ساتھ اور بغیر کسی غفلت اور کشکمش کے جاری رہے گا اور اس فاتحانہ راہ میں صیہونی حکومت اور امریکا ایرانی قوم کے خلاف جو بھی اقدام کریں گے، قطعی طور پر اس کا انھیں منہ توڑ جواب ملے گا۔
سیکورٹی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
سیکورٹی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ سیکورٹی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ دو رات قبل صیہونی حکومت کی شیطانی حرکت کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے اور نہ ہی معمولی سمجھا جانا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی دو رات قبل کی شیطانی حرکت کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے اور نہ ہی معمولی سمجھا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کو اسکی غلط فہمی سمجھانی ہوگی۔
صوبہ کرمانشاہ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ کرمانشاہ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ کرمانشاہ کے 9ہزار 800 شہداء کی یاد میں ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر معظم نے کہا کہ شہداء نے ملک پر حملہ کرنے والے دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر ملک اور قوم کا دفاع کیا۔ انہوں نے سخت ترین حالات میں صحراؤں اور بیابانوں میں جنگ لڑی۔ دشمن نے اہم مقامات اور پہاڑوں پر قبضہ کیا تھا لیکن ان جوانوں نے مقاومت کی۔ ملک کے مختلف حصوں سے جوان کرمانشاہ پہنچ گئے۔ ہزاروں جوان دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا وظیفہ بخوبی ادا کیا۔ اگرچہ ان جوانوں کا جسم خاک میں مل گیا ہے تاہم ان کی روح موجود ہے اور ملک کو آج بھی ایسے جوانوں کی ضرورت ہے۔
صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہداء کی اعزازی انفرنس کی انتظامیہ سے ملاقات
صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہداء کی اعزازی انفرنس کی انتظامیہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی سے ملاقات میں خطے کے واقعات اور مزاحمتی محاذ کی استقامت و مجاہدت کو علاقے کے مستقبل اور تاریخ میں بڑی تبدیلی بتایا اور 50 ہزار سے زیادہ بے قصور انسانوں کے قتل عام کے باوجود مزاحمت کو ختم کرنے میں صیہونی حکومت کی شکست پر زور دیتے ہوئے مغربی تہذیب و تمدن اور مغربی حکام کی رسوائي کو زیادہ بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ شیطانی محاذ کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کی صف آرائی میں، فتح مزاحمتی محاذ کی ہے۔
صدر اور پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات
صدر اور پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح صدر اور پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ منتخب صدر اور پارلیمنٹ مشترکہ احساس ذمہ داری کے ساتھ، دیانتدار، موثر، انقلابی افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دینگے جو مستقبل کے بارے میں پرامید، اپنی دیانت و امانتداری کے لیے معروف، قومی نقطہ نظر کے حامل، اسلامی جمہوریہ پر گہرے  یقین کے حامل  ہونگے اور ملک اور عوام کے مسائل کو آگے بڑھائیں گے۔
ایران کے عبوری صدر محمد مخبر اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات
ایران کے عبوری صدر محمد مخبر اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے ایران کے عبوری صدر محمد مخبر اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 7 جولائی 2024 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، جو 13 ویں انتظامیہ کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ قائد کی آخری ملاقات تھی، انہوں نے اس انتظامیہ کو "کام، امید اور عمل" کی مثال قرار دیا جبکہ شہید رئیسی کی بطور صدر تعریف کی جو "مستقبل کے بارے میں واقعی پر امید اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم تھےــ"۔
شہید مطہری اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کے مسئولین سے ملاقات
شہید مطہری اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کے مسئولین سے ملاقات
آیت اللہ امام خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ٹرن آؤٹ توقع سے کم اور پیشین گوئیوں کے برعکس رہا۔ انہوں نے کہا، "اس مسئلے کی وجوہات ہیں جن کی سیاسی ماہرین اور سماجیات کے ماہرین تحقیق کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جس نے پہلے راؤنڈ میں ووٹ نہیں دیا وہ نظام کے خلاف ہے، لیکن یہ سراسر غلط ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ "ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد بعض عہدیداروں یا حتیٰ کہ اسلامی نظام کو بھی پسند نہ کریں، اور وہ آزادانہ طور پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہیں، تاہم، یہ ذہنیت کہ جس نے ووٹ نہیں دیا وہ ان افراد سے جڑا ہوا ہے یا اس طرز فکر کو قبول کرتا ہے، بالکل غلط اور حقیقت کے برعکس ہے۔"
مدافع حرم شہداء کی عالمی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
مدافع حرم شہداء کی عالمی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مدافعان حرم کے سلسلے کو ایک غیر معمولی اور اہم واقعہ اور اسلامی جمہوریہ کے عالمی تناظر کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا: "مختلف قومیتوں کے نوجوانوں کی حرم کے محافظوں کے طور پر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ، چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد، اسلامی انقلاب اب بھی وہی جذبہ اور جوش پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے جیسا کہ اس نے شروع میں کیا تھا۔"
عید الغدیر کے پرمسرت موقع پر ہزاروں ہم وطنوں سے ملاقات
عید الغدیر کے پرمسرت موقع پر ہزاروں ہم وطنوں سے ملاقات
25 جون 2024 کو عید الغدیر کے پرمسرت موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہزاروں ہم وطنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے واقعہ غدیر کو اسلامی طرز حکمرانی کے تسلسل اور اسلامی طرز زندگی کو دوام بخشنے کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے امیر المومنین علیہ السلام کے بعض فضائل کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آقا سے اسلامی نظام کی مقبولیت اور یہ عقیدہ سیکھا ہے کہ ہر فرد کی شرکت ملک کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہے۔
عدلیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات
عدلیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 22 جون 2024 کو عدلیہ کے حکام کے ساتھ ایک اہم ملاقات میں عدلیہ کی اہم ذمہ داریوں پر زور دیا، جن میں لوگوں کے مسائل اور تنازعات کو انصاف کی بنیاد پر حل کرنا اور قانونی سرخ لکیروں کی خلاف ورزیوں کو روکنا شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "عدلیہ کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ غیرمتزلزل جرات اور غیر جانبداری کے ساتھ انصاف کا نفاذ کرے۔"
انچویں امام رضاؑ بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات:
انچویں امام رضاؑ بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 8 مئی 2024 کو پانچویں امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس کے اکیڈمک بورڈ کے ارکان سے ملاقات میں ائمہ علیہم السلام کی زندگی کے معنوی و سیاسی پہلوؤں اور ان کی تعلیمات کی تشریح کو ضروری قرار دیا۔ 
امور حج کے منتظمین سے ملاقات
امور حج کے منتظمین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حج کے لیے قافلوں کی روانگی سے کچھ روز قبل پیر کی صبح امور حج کے منتظمین اور خانۂ خدا کے بعض زائرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں حج کو مادّی اور معنوی لحاظ سے کثیر جہتی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی کے عزم و ارادے اور فیصلوں کے حقیقی سر چشمے کی حیثیت سے ذکر خدا درونی اور باطنی پہلو سے حج کے تمام مراحل کا سب سے نمایاں نکتہ ہے۔
یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ سے ملاقات
یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مایہ ناز مفکر استاد شہید آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کی شہادت کی برسی اور یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے ٹیچروں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس، نوجوانوں اور جوانوں کو اسلامی انقلاب کی پالیسیوں اور رویے کی منطق سے باخبر ہونا چاہیے اور انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ قوم کے "امریکا مردہ باد" اور "اسرائيل مردہ باد" کے نعروں کے پیچھے کون سی منطق چھپی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دسیوں لاکھ بچے اور نوجوان، دوست اور دشمن محاذ سے آگاہ ہو جائيں اور دشمنوں کے اہداف کے مقابلے میں 'ویکسینیٹڈ' ہو جائیں تو دشمنوں کی میڈیا اور سیاست کے میدان میں کی گئی بے پناہ سرمایہ کاری بے سود ہو جائے گی۔ 
ملک کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات
ملک کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 24 اپریل 2024 کی صبح پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں محنت کش طبقے کی کوشش، شرافت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے ایک مزدور کے گھٹّے پڑے ہوئے ہاتھوں پر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بوسے کو کام اور مزدور کو سب سے عظیم خراج عقیدت قرار دیا۔ 
مسلح فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات
مسلح فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر مسلح فورسز کے کچھ اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں حالیہ واقعات میں مسلح فورسز کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے لطف و کرم سے مسلح فورسز نے اپنی توانائيوں اور طاقت کی ایک اچھی شبیہ اور اسی طرح ایرانی قوم کی ایک لائق ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم کے عزم کی طاقت کو منصۂ ظہور پر پہنچایا۔   
ملک کے اعلی رتبہ حکام، اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں سے ملاقات
ملک کے اعلی رتبہ حکام، اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 10 اپریل 2024 کی صبح ملک کے اعلی رتبہ حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں کی ایک تعداد سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایرانی قوم کی حیرت الگيز موجودگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوم قدس کی ریلی ایک حیرت انگيز سیاسی اور بین الاقوامی اقدام تھا اور ماہر افراد کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی زبردست اور پچھلے برسوں سے زیادہ شرکت حقیقی معنی میں ایک اجتماعی گھن گرج میں تبدیل ہو گئي۔ 
ہزاروں یونیورسٹی طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات
ہزاروں یونیورسٹی طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات میں جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی 'آج سے بہتر کل' کو ملک اور نظام کا اصل ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئي تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔     
ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات
ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات میں غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیح سے باہر نہیں ہونے دینا چاہیے۔      
انھوں نے کہا کہ نسل کشی، قتل عام اور عورتوں، بچوں، مریضوں اور اسپتالوں پر حملے جیسے صیہونی حکومت کے جرائم کی حالیہ تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی اور جرائم اس حد تک ہیں کہ یورپ اور امریکا میں مغربی کلچر کے پروردہ افراد تک نے صدائے احتجاج بلند کر دی ہے۔ 

منتخب عناوین