رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اعلی قومی کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لینک کے ذریعہ شرکت کی۔ اس اجلاس میں کورونا سے متعلق مرکزی قومی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ 31 صوبائی گورنروں نے بھی ویڈیو لینک کے ذریعہ شرکت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح " بروز اتوار " درس خارج کے آغاز میں انتخابات کے عظیم امتحان میں ایرانی عوام کی مطلوب درخشندگی اور دشمن کے ہمہ جہت پروپيگنڈے اور سازش کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے فرمایا: ہمیں ملک کے مختلف ارکان پر دشمن کی طرف سے ضرب وارد کرنے کی سازش کا بھر پور انداز میں مقابلہ ، ہوشیاری کے ساتھ دفاع اور جوابی حملے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے ۔