
خبریں


دفتر رہبر معظم: قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک پیغام میں صوبہ یزد کے عوام کی طرف سے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے والہانہ ، بے مثال و یادگاراستقبال کی تعریف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوام کے شوق و نشاط اور یادگار و عظیم حضور سے واضح ہوگیا ہے کہ قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن اور اس کی مضبوط جڑیں ایرانی عوام کے قومی اور اعتقادی تشخص میں پیوستہ ہیں جو روز بروز وسیع تر وشاداب تر ہوتی جائیں گی ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین طاہری گرگانی کی رحلت پر رہبر معظم کاتعزیتی پیغام۔
حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید حبیب اللہ طاہری گرگانی کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

ولی امر مسلمین کا پیغام حجاج بیت اللہ الحرام کے نام
ولی امر مسلمین ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں حج ابراہیمی کو حقیقی توحید کا مرکز و محور قرار دیا، اورحج کے عظیم دروس کو دہرانے اور ان کو عملی جامہ پہنانے پرتاکید کرتے ہوئے فرمایا : مشرکین سے برائت اور بتوں و بت گروں سے بیزاری، مؤمنین کے حج کی روح رواں ہے اور حج کا ہر رکن و مقام ، مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد اور اسلامی انسجام کا مظہراورحقیقی و ایمانی اخوت و برادری کا آئینہ دار ہے۔

رہبر معظم: طلباء کی جوان اور نئی نسل رشد و نشاط کے ساتھ علم کی بلندچوٹیوں کو فتح کررہے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلبا کی اسلامی تنظیموں کے بیالیسویں سالانہ اجلاس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم و اراد مضبوط و مستحکم ہوا ہے

رہبرمعظم کا حجۃ الاسلام موسوی ہمدانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم ربانی حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن موسوی ہمدانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا ایران کے انقلابی شاعرڈاکٹرقیصر امین کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی ایران کے مشہور انقلابی شاعر ڈاکٹر قیصر امین کی رحلت پر تعزيتی پیغام دیا ہے

رہبر معظم کا علامہ مرتضی عسکری کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم تشیع کے مایہ ناز محقق و مؤلف جناب علامہ مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے موقع پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ ہادی مروی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےنامور خطیب اور ممتاز عالم دین حاج شیخ حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی مروی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ مشکینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ مشکینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کاآیت اللہ حق شناس کی رحلت پر تعزیتی پیغام
عالم اخلاقی و ربانی مرحوم آیت اللہ عبد الکریم حق شناس کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

رہبر معظم کا عسکریین علیہما السلام کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امامین عسکریین علیہما السلام کے روضہ مبارک ومطہر کی بے حرمتی کےعظیم سانحہ پر اپنے تعزیتی پیغام میں عراق پر قابض طاقتوں کی خفیہ ایجنسیوں اور صہیونیوں کو اس بڑے جرم کا اصلی منصوبہ ساز قرار دیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کے علما، ،بزرگان اور عام مسلم عوام خصوصاً عراقی شیعہ و سنی عوام کو چاہئے کہ دشمنوں کی پھوٹ ڈالنے پر مبنی خطرناک پالیسیوں کا ہوشیاری سے مقابلہ کریں، خود پر قابو رکھیں اور اپنے مسلمان بھائیوں سے اتحاد اور ہمدردی کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

رہبر معظم کا فخر الدین حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فخرالدین حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر فرمایاہے۔

رہبر معظم کا شہری اور دیہاتی کونسلوں کے تیسرے مرحلےکے آغاز پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہری اور دیہاتی کونسلوں کے تیسرے مرحلےکے آغاز پر اپنےپیغام میں بلدیاتی کونسلوں کو عوام کے ہاتھوں ملک چلانے کا دوسرا مظہر قراردیا اور بلدیاتی کونسلوں کے تیسرےمرحلے کے انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت و ہمت کی تعریف و تجلیل کرتے ہوئے فرمایا: اس سماجی ادارے کی بنیاد عوامی مشکلات کو عملی طور پرحل کرنے پر استوار ہے اور یہ اہم کام عام اعتماد حاصل کرنے اورکونسلوں کی فعالیت و سرگرمیوں میں حزبی اور گروہی طرفداری سے پرہیز کرتے ہوئے محقق ہوجائے گا۔

رہبر معظم کا نئے سال1386 شمسی کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال 1386 شمسی کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو قومی اتحاد اور اسلامی انسجام کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام ایرانیوں کو " قومی استقلال ، عزت اور قوم کے عام رفاہ و فلاح وبہبود" کی امید و آرزو ہےاور اسلامی ایمان ، وحدت کلمہ ، قومی عزم و امید، ملک کی ظرفیت سے صحیح استفادہ ، تدبیر اور جد و جہد " کی برکت سے یہ تمام اہداف پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

رہبر معظم نے مرحوم رسول ملاقلی پور کی وفات پر تعزیت پیش کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے ہنر مند مرحوم آقای رسول ملا قلی پور کی اچانک موت پر اہالی سینما کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

رہبر معظم کے نام یمن کے وزیر خارجہ نے یمن کے صدر کاتحریری پیغام پیش کیا
جمہوری یمن کے وزیر خارجہ آقای ابوبکر عبداللہ القربی نے آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی اور رہبر معظم کے نام یمن کے صدر آقای علی عبداللہ صالح کا تحریری پیغام انھیں پیش کیا۔

رہبر معظم کا خبرگان کونسل کے چوتھے دور کے افتتاح کے موقع پرپیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل کے چوتھے دور کے آغازکی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام فردوسی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام حاج شیخ اسماعیل فردوسی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
