ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا پیغمبر اسلام کی توہین کے بارے میں ایرانی قوم اورامت اسلامی کے نام پیغام
رہبر معظم کا پیغمبر اسلام کی توہین کے بارے میں ایرانی قوم اورامت اسلامی کے نام پیغام
اسلام دشمن عناصر کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں توہین اور گستاخی پر مبنی فلم کی اشاعت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور عظیم امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں اس توہین آمیز اور شرارت انگیز حرکت کے پس پردہ امریکہ، صہیونزم اور دیگر عالمی سامراجی طاقتوں کی معاندانہ پالیسیوں کو قراردیا اوراسلام و قرآن مجید کے بارے میں صہیونیوں کے بغض و عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر امریکی سیاستمدار اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انھیں اس سنگین جرم میں ملوث افراد اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے جنھوں نے امت مسلمہ کے جذبات اوردلوں کو مجروح کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل میں مغربی آذربائیجان کے عوام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا عید نوروز اور نئے سال 1391 کی آمد پر پیغام
رہبر معظم کا عید نوروز اور نئے سال 1391 کی آمد پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1391 کی آمد کے موقع پراپنے اہم پیغام میں اقتصادی جد وجہد اور مختلف اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کی مجاہدانہ شرکت کو ایک ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی پیداوار کا مسئلہ اقتصادی جہادکا بہت ہی اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشیاری و آگاہی اور حکام کی صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ داخلی پیداوار کی مشکل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو بیشک ایرانی قوم دشمن کی جانب سے پیدا کئے جانے والے چیلنجوں پر غلبہ پا لےگی۔
رہبر معظم کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے جوان سائنسداں شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجی نظام کی مرضی کے برخلاف پوری طاقت، قوت اور قدرت کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہے گی ، اوراس مجرمانہ فعل کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
رہبر معظم کا جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں کی شہادت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم کا جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں کی شہادت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران کے جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں بالخصوص میجر جنرل شہید حسن مقدم کی ششہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ممتاز اور مایہ ناز افراد کی کوششوں کی محصول اب شجاع و دلیر اور جہادی مردوں کے ہاتھ میں ہے اور اس مجموعہ میں تربیت پانے والے افراد اس نورانی راہ پر گامزن رہنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کےعظیم موقع پر حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں بعض اسلامی ممالک میں عوامی انقلاب و قیام کو عالم اسلام کے سب سے اہم مسائل اور ان میں پوشیدہ حقائق کو الہی آیات و بیّنات قراردیا اور اس فیصلہ کن اورحساس مرحلے میں دینی علماء ، مفکرین اور بیدار جوانوں کی عظیم و سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ بالخصوص انقلاب برپا کرنے والی قوموں کو اپنی تحریک جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی سامراجی و استکباری طاقتوں کے حیلوں اوران کے مکر وفریب کے مقابلے میں پائداری اور ہوشیاری کے دو بنیادی عناصر کی سخت ضرورت ہے اور مغربی ممالک کے چنگال سے اسلامی ممالک کی آزادی کے لئے ایک طاقتور اسلامی بلاک کی تشکیل بھی بہت ضروری ہے.
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (جمعرات) دفاع مقدس کے ایثارگروں و شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت نیزمسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کواپنے ایک پیغام میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دینے اوران کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالی و تبلیغاتی امداد اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ان کے بلند دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ اجلاس کے بنیادی کاموں میں سے ایک اہم کام دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو اپنا اٹل فریضہ سمجھتاہے اور ایران دہشت گردی کے خلاف بھر پور طاقت و قدرت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھےگا۔

منتخب عناوین