ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا آزاد کشتی کی قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم کا آزاد کشتی کی قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات اپنے ایک پیغام میں تہران کے عالمی مقابلوں میں آزاد کشتی کی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی اور عالمی وائس چمپیئن بننے پر فرنگی کشتی کی قومی ٹیم ،متعلقہ حکام اور اساتیدکو مبارک باد پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ خوشوقت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ خوشوقت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی آیت اللہ خوشوقت کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں عالم ربانی اور سالک الی اللہ کے انتقال کو ان کے معنوی مقام کو پہچاننے والوں اور مرحوم کے حضور سے فیضیاب ہونے والےشاگردوں کے لئے عظیم مصیبت اور المناک حادثہ قراردیا ہے اور مرحوم کے معزز خاندان ، اولاد ، رشتہ داروں اور دوستوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا جامعہ مدرسین کی پچاس سالہ خدمات کے سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم کا جامعہ مدرسین کی پچاس سالہ خدمات کے سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جامعہ مدرسین کی 50 سالہ سیاسی ، ثقافتی اور علمی کوششوں کی یاد میں " نصف صدی حضور " کے عنوان سے منعقد ہونے والے سمینار کے نام اپنے پیغام میں حوزہ علمیہ قم کے اس ادارے کی پچاس سالہ خدمات اور مخلصانہ کوششوں کی تکریم پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جامعہ مدرسین پچاس سالہ تلاش و کوشش اور مجاہدت کا مظہر ہے اور طاغوتی حکومت کے ساتھ مقابلے کے سخت و دشوار دور میں اس ادارے نے حوزہ علمیہ کی رسا آواز کو بے خوف و خطر سب تک پنہچایا اور اس ادارے کے مجاہد علماء کو طاغوتی حکومت کی جانب سے دھمکی، دباؤ، جیل اور جلاوطنی جیسی کارروائیاں پیچھے ہٹنے اور شک و تردید میں مبتلا کرنے پر مجبور نہ کرسکیں ۔
رہبر معظم کا درس خارج میں 22 بہمن کو عوام کی عظيم شرکت پر شکریہ
رہبر معظم کا درس خارج میں 22 بہمن کو عوام کی عظيم شرکت پر شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح درس خارج فقہ میں انقلاب اسلامی کی 22 بہمن کے دن کامیابی کی برسی کے موقع پر ایرانی عوام کی بصیرت، شجاعت ،موقع شناسی اور بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور عوام کی اس عظیم شرکت کو عظیم اور تاریخی واقعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی بوڑھوں، جوانوں ،بچوں ، مردوں اور عورتوں کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 34 ویں برسی کے موقع اتنی عظیم اور بھر پور شرکت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہےاورہمیں اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کا عمر بھر شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ڈاکٹر حسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے اور اسلامی جمہوری نظام میں ڈاکٹر حسن حبیبی کی تاریخی خدمات کے پیش نظر مرحوم کو ایک مؤمن، پرہیزگار، صادق اور خدمتگزار انسان قراردیا ہے۔
رہبر معظم کا یورپ میں مقیم اسلامی انجمن کی طلباء یونین کے نام پیغام
رہبر معظم کا یورپ میں مقیم اسلامی انجمن کی طلباء یونین کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمن کے طلباء کی یونین کے سینتالیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے ہر کونے میں ایرانی قوم کے عزیزجوان خود کو ملک کی مدیریت میں اپنا کردار ادا کرنے اور مرتب شدہ منصوبوں کی سمت سرعت کے ساتھ قدم بڑھانے کے لئے آمادہ کریں۔
رہبر معظم کا آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کےانتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کےانتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی ، عالم باعمل اور معلم اخلاق آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں مرحوم کے انتقال کو حوزات علمیہ اور دینی معاشرے کے لئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ، پسماندگان ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم کا علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علامہ حکیم قطب الدین شیرازی کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ملک میں علم کےفروغ و پیشرفت کے دور کی تشریح نیز ممتاز شخصیات کو آج کی نسل کے لئے نمونہ عمل کے طور پر معرفی کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے ممتاز نمونوں کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ضرورت نہیں کہ ہم یورپ کے تاریک دور اورقرون وسطی سے ایسے افراد تلاش کریں اور انھیں ممتاز شخصیت کے عنوان سے معرفی کریں۔
رہبر معظم کا گیلان میں میرزا کوچک خان کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا گیلان میں میرزا کوچک خان کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمیرزا کوچک خان جنگلی کی یاد و احترام میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں میرزا کوچک خان جنگلی کی تحریک کو سوفیصد دینی اور اعتقادی تحریک قراردیتے ہوئے فرمایا: میرزا کوچک خان نے گیلان کے اس خاص حصہ میں اسلامی نظام کا ایک چصوٹا سا خاکہ ایجاد کیا۔
رہبرمعظم کا آیت اللہ گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام
رہبرمعظم کا آیت اللہ گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی،ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے اور امر دین میں استقامت و استحکام مرحوم کےنمایاں خصوصیات میں شامل تھیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پرعمل کرتے تھے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ قاضی کی شخصیت کے بارے میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ قاضی کی شخصیت کے بارے میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید علی قاضی (رہ) کی علمی ، معنوی ، عرفانی اورعملی شخصیت کی یاد و احترام میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آقائ قاضی دہر کے حسنات میں سے ہیں اوربیشک بزرگوں میں ان کی شخصیت کم نظیر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو خبرگان کونسل کے نمائندےاور صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کے نمائندے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید کرامت اللہ ملک حسینی کےانتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے عظیم موقع پراپنےاہم پیغام میں حج کی پر اسرار و رموز تقریب کو عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں غور و فکر اور امت مسلمہ کی اصلاح کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے بہت ہی اہم موقع قرار دیتے ہوئے فرمایا: زخم خوردہ طاقتوں کی طرف سےعلاقائی انقلابات کومنحرف کرنے کی کوششیں ، مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ و اختلاف ڈالنے کی خائنانہ تلاش ، مغربی ممالک کا اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ ، بعض اسلامی ممالک میں اندرونی جنگ کو شعلہ ورکرنے کی کوششیں اور انقلابی قوموں اور حکومتوں کو تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ کرنے کی سامراجی طاقتوں کی کوششیں عالم اسلام کے اہم مسائل میں شامل ہیں۔
رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان کا آٹھ روزہ دورہ اختتام پذير ہونے کے بعد دفتر معظم لہ نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے مؤمن ، بہادر اور غیور عوام کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزجمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں و فداکاروں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو فی سبیل اللہ جہاد کے دوران خوبیوں اور عجائبات کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایثار و فداکاری تمام میدانوں میں عظيم کامیابی کا اہم راز ہے۔
رہبر معظم کا پیغمبر اسلام کی توہین کے بارے میں ایرانی قوم اورامت اسلامی کے نام پیغام
رہبر معظم کا پیغمبر اسلام کی توہین کے بارے میں ایرانی قوم اورامت اسلامی کے نام پیغام
اسلام دشمن عناصر کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں توہین اور گستاخی پر مبنی فلم کی اشاعت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور عظیم امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں اس توہین آمیز اور شرارت انگیز حرکت کے پس پردہ امریکہ، صہیونزم اور دیگر عالمی سامراجی طاقتوں کی معاندانہ پالیسیوں کو قراردیا اوراسلام و قرآن مجید کے بارے میں صہیونیوں کے بغض و عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر امریکی سیاستمدار اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انھیں اس سنگین جرم میں ملوث افراد اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے جنھوں نے امت مسلمہ کے جذبات اوردلوں کو مجروح کیا ہے۔

منتخب عناوین