رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بتاریخ 14/2/1394 صوبہ سمنان کے 3000 ہزار شہیدوں کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم کےخطاب کو آج صبح شہر سمنان کے غدیر ہال میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ،وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں وزارت تعلیم کے بےبدیل اور بےمثال مقام و منزلت کی تشریح کی اور مؤمن ، دانا، صاحب نظر، خوداعتماد ، پرنشاط اور امیدوار نسل کی تربیت میں استاد کی تاثیر اور اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزارت تعلیم میں بنیادی تحول و تبدیلی کی دستاویز کے مکمل اور منسجم نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومت بالخصوص اقتصادی حکام کو چاہیے کہ وہ وزارت تعلیم اور اساتذہ کے معاشی مسائل کے سلسلے میں دوسرے اداروں کی نسبت خصوصی توجہ مبذول کریں ، اور انھیں اس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ وزارت تعلیم اور اساتذہ پر ہونے والے اخراجات در حقیقت آئندہ کے لئے سرمایہ کاری اور ملکی قدر و قیمت میں اضافہ کا باعث ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں لیبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں اندرونی پیداوار سے منسلک مختلف افراد ، اداروں اور حکام کی ذمہ داریوں کی تشریح اور فساد، کرپشن اور اسمگلنگ کا حقیقی معنی میں مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عوام اور لیبر کارکنوں کی اقتصادی مشکلات حل کرنے کی چابی ملک سے باہر نہیں بلکہ داخلی پیداوار کی رونق اور تقویت کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح بروز (اتوار ) پولیس کے عقیدتی سیاسی سربراہوں، اعلی افسروں ، کمانڈروں اور اہلکاروں کے سمینار کے شرکاء سے ملاقات میں پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی اور حاکمیت کا مظہر قراردیا اور معاشرے و سماج میں انفرادی ، سماجی ،اخلاقی، روحی اور نفسیاتی امن و سلامتی کے قیام کو پولیس کی سب سے اہم ذمہ داریاں قراردیتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی برقرار کرنے کے لئے پولیس کے لئے اقتدار ضروری ہے لیکن اس اقتدار کو عدل و انصاف، مروت اور مہربانی کے ہمراہ ہونا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز اتوار ) کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بہت زيادہ تاریخی ، ثقافتی مشترکات و ارتباطات نیز اسلامی معارف اور فارسی زبان کے رشد و فروغ میں افغانستان کے علماء اور ادباء کے نقش کو بہت ممتاز قراردیتے ہوئے فرمایا: افغانستان ، انسانی و ثقافتی وسائل کے علاوہ قدرتی وسائل سے بھی سرشار ہے، اور ان تمام ظرفیتوں اور مشترکات کے ذریعہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) فوج کے بعض اعلی کمانڈروں، اہلکاروں اور فوجی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں مسلح افواج کو دینی و انقلابی جہات اور بصیرت کی تقویت اور حفاظت ، دفاعی توانائی اور ہتھیاروں کے اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ اور ہمسایہ ممالک کے لئے نہ کبھی خطرہ تھا اور نہ ہوگا لیکن ہر قسم کے حملے کے مقابلے میں مقتدرانہ طور پر عمل کیا جائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح بعض خواتین ، شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات نیز یمن کے حالات کے بارے میں بہت ہی اہم مطالب کو بیان فرمایا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز منگل ) سہ پہر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عام اسلامی بیداری کے عظیم تحول کو اسلام دشمنوں کی تشویش کا اصلی باعث قراردیا اور اس عظیم واقعہ کا مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج امریکہ و اسرائیل بعض اسلامی ممالک کے اندرونی اختلافات اور کشیدگی سے خوشحال ہیں اور ان مشکلات کا راہ حل اسلامی ممالک کے باہمی تعاون ، مناسب ، تعمیری اور عملی اقدام انجام دینے پر استوار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو نئے سال 1394 کے پہلے دن مشہد مقدس میں حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے امام خمینی(رہ) رواق اور ملحقہ صحنوں میں موجود لاکھوں زائرین اور مجاورین کے عظیم الشان اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں اس سال کے نعرے " حکومت، قوم، ہمدلی اور ہمزبانی " کی تشریح کی اور عوام و حکومت کی دو طرف ذمہ داریوں ، منطقی تنقید کرنے والوں کے بارے میں حکومت کی وسیع القلبی ، نظام کو درپیش چیلنجوں، مواقع اور اسلامی نظام کے چار بنیادی اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی رونق و پیشرفت کے لئے حکام کی منصوبہ بندی و اہداف اور قومی اقتصاد کے سلسلے میں ہر فرد بالخصوص اقتصادی شعبہ میں سرگرم افراد اور ذرائع ابلاغ کی مدد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے آج اقتصادی میدان جنگ وجدال اور پیکارکا میدان ہے جس میں اندرونی خلاقیت اور توانائيوں نیز اس جنگ و پیکار کی خاص پالیسیوں، طریقوں اور وسائل کی بنیاد پر جہادی حرکت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزجمعرات) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اسلام کے مکمل نفاذ کو اللہ تعالی کی مرضی و منشاء اور اسلامی جمہوری نظام کا اصلی ہدف قراردیا اور دیگر قوموں کو اسلام سے ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کے سلسلے میں سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں حقیقی اور خالص اسلام کی تبلیغ اور ترویج کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ چیلنجوں کو حل کرنے اور ان کے علل و اسباب کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سطحی نگاہ سے پرہیز کرنا چاہیے اور مسائل و مشکلات کی اصل حقیقت کے پیش نظر ان کا منطقی اور مناسب حل تلاش کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح ہفتہ ماحولیات اور قدرتی وسائل کی مناسبت سے ماحولیات اور قدرتی وسائل کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ہوا کی آلودگی ،گردو غبار جنگلات، مرغزاروں اور سبزفضائں کی تخریب جیسی ماحولیات کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی، تدبیر، پیہم تلاش و کوشش اور متعلقہ اداروں کے ٹھوس اقدامات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ماحولیات کی حفاظت حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں قومی ماحولیات کی دستاویز کو آمادہ کرکے اسے تمام تعمیری اور صنعتی منصوبوں کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے اور ماحولیات کی تخریب کو جرم قراردیکر اس اہم ذمہ داری پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تربیتی امور کے شہداء اورطلبا شہداء کانگرس کے اراکین کے ساتھ مؤرخہ 11/27/1393 ہجری شمسی میں ملاقات میں خطاب فرمایا تھا جسے آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں تربیتی امور کے شہداء کانگرس کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین نے 6/11/1393 ہجری شمسی کو ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں یوم انجینئر کی مناسبت سے منعقد سمینار میں پیش کیا گیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اس سال 22 بہمن کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے اہم خطاب میں ملک کے اقتصادی شرائط اور مشکلات حل کرنے کے طریقوں بالخصوص مزاحمتی معاشی پالیسیوں کے نفاذ کی ضرورت پر زوردیا اور امریکہ کی طرف سے آنکھیں دکھانے اور اس کے جدید شرائط اور یورپی ممالک کی جانب سے حال ہی میں عائد نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اس کے ارادے بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں اور اقتصادی پابندیوں کے معاملے میں بھی ایرانی قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار ) اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں امریکی حکومت کی گذشتہ 36 سال سے جاری دشمنی و عداوت کا اصلی مقصد ، ایرانی قوم کی تحقیر اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے سلسلے میں اسکی محاسباتی خطا ، ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مستدل اور منطقی رفتار اور کارکردگی ، اور فریق مقابل کی غیر منطقی اور خراج وصول کرنے پر مبنی رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم 22 بہمن کو ثابت کردے گی کہ وہ کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آئے گی اور ہر تحقیر آمیز رفتار کرنے والے کو منہ توڑ جواب دےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےعوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری جناب احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پختہ عزم ، استقامت و پائداری کے ساتھ فلسطین کی مکمل ازادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور جوان یقینی طور پر فلسطین کی فتح کو مشاہدہ کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایشیائی اور اینچئون مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات میں عوام کے اندر قومی افتخار کا جذبہ پیدا کرنے میں کھلاڑیوں کی فتح اور کامیابی کے اہم نقش کی طرف اشارہ کیا اور دنیا کے کئی ملین افراد کے سامنے دینی اور اسلامی شعائر اور اصولوں کی ترویج اور حفاظت کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی معنوی استقامت کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ معنوی استقامت عالمی سطح پر ایرانی قوم کی مضبوط استقامت اور پائداری کا مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات، ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام ، اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک علماء ، دانشوروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں وحدت اور اتحاد کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا عظیم درس اور امت اسلامیہ کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف و تجلیل صرف گفتگو تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ آنحضور (ص) کے وحدت پر مبنی پیغامات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے حکام کو اسے اپنی ترجیحی پالیسیوں میں قراردینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ ) قم کے ہزاروں افراد کے ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں انقلاب کے حقائق کو تحریف کرنے اور 19 دی 1356 ہجری شمسی اور نہم دی 1388 جیسے اہم واقعات کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اغیار کی تلاش و کوشش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی و استکباری طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ اندرونی توانائیوں پر تکیہ کرتے ہوئے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کے حربے کو سلب کرلیں، اور درخشاں نقاط پر توجہ کے ساتھ انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔