4000 علماء شہداء کی یاد میں منعقدہ اجلاس کے منتظمین سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خطاب جو 22 دسمبر 2019 کو دیا گیا تھا، آج (بدھ) صبح قم میں کانفرنس کے مقام پر نشر ہوا۔ اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے مجاہد اور کار خیر کے علمبردار علمائے کرام کی یاد منانے کو قابل قدر قدم قرار دیا اور فرمایا: دفاع مقدس کے دور میں نوجوان طلباء نے تبلیغی اور دینی کاموں کے علاوہ میدان جنگ کی اگلی صفوں میں قدم رکھا۔ اور ان کی ایک بڑی تعداد بھی شہید ہوئی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے سیاسی و معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غیر ملکی عناصر کی مداخلت کے بغیر مذاکرات کو خطے کے مسائل کا راہ حل بتایا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) سیکڑوں اساتذہ اور معلمین کے ساتھ ملاقات میں شعبہ تعلیم کو تہذیب ساز نسل کا مربی قرار دیا اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص کورونا کے دوران ان کی معاش کو بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایک قومی اور اسلامی ایرانی شناخت کی حامل، خود اعتماد، استقامت کی حامل، امام کے افکار و نظریات سے آگاہ، دانشمند اور کارآمد نسل کی تربیت ہونی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (پیر) صبح کارکنوں(ورکرز) کے ایک اجتماعی اجلاس میں انہیں پیداواری محاذ کا اہم ستون قرار دیا۔ انھوں نے کارکنوں کے "روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت"، "مزدوری اور سرمائے کے آپسی رابطے کا منصفانہ ضابطہ" اور "ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنانے" کے تین اہم مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بے حساب و کتاب درآمد "قومی پیداوار" اور "محنت کش کے روزگار" کی پشت پر ایک خنجر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں فلسطینی عوام کے حق میں ایک مختلف مستقبل کی بہت امید افزا نشانیاں بیان کیں جن میں پورے فلسطین میں مزاحمت کے میدان کو وسعت ملنا اور غاصب حکومت اور اس کے اصل حامی، امریکہ کا کمزور ہونا شامل ہے، فلسطین میں حالیہ برسوں کے واقعات کا مطلب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے تمام منصوبوں کی ناکامی ہے اور مغربی ایشیائی خطے میں مزاحمت کے مظہر کی بے مثال برکات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے تاکید کی: صرف مزاحمت کی طاقت سے ہی عالم اسلام اور فلسطین کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج شام (منگل) سینکڑوں طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹی کو انقلاب کے بنیادی ارکان میں سے ایک قرار دیا اور "یونیورسٹی کے بارے میں انقلابی نقطہ نظر اور ضد انقلابی و رجعتی نقطہ نظر" کے اہم اور جاری کشمکش کے نتائج اور ثمرات کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ کو آج اپنی یونیورسٹی پر فخر ہے اور نوجوان طالب علم کو چاہیے کہ ملک کے اہم مسائل میں گہرائی سے سوچتے ہوئے اور کسی قسم کی بے عملی اور مایوسی سے گریز کرتے ہوئے انقلابی اہداف کے بارے میں سوچیں اور ملک کے حکام سے سنجیدہ اور حقیقی کام کا مطالبہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج شام (منگل) کو نظام کے عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ ملاقات میں ملک کے تمام مسائل کو قابل حل قرار دیا اور سال کے نعرے کی مختلف جہتوں کی وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی: اسلامی جمہوریہ نظام کے اقتدار اور مختلف شعبوں میں اس کی مختلف کامیابیوں نے ، ایران کو دیگر اقوام کے لیے پرکشش نمونہ بنادیا ہے اور عوام کو مایوس کرنا اور ان میں تعطل کا احساس پیدا کرنا عوام اور انقلاب پر ظلم ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی تاریخ کو اہل قرآن کی نورانی محفل میں رمضان المبارک کو الہی مہمانی کا مہینہ اور رحمت الٰہی کے لامحدود دسترخوان سے تعبیر کیا۔ قرآن میں غور و فکر کے ساتھ ساتھ قلب کی تطہیر کو انسان کیلئے خدائے پاک کی مہمانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اہم عامل قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال 1401 کے پہلے دن ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر ہونے والی اپنی تقریر میں، نوروز اور نئی صدی کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، نئے سال کے نعرے کی تشریح کی اور مساوات کے ساتھ اقتصادی ترقی اور غربت کے مسئلے کے حل کی واحد راہ، علم محور معیشت کی راہ پر آگے بڑھنا بتایا۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغانستان، یوکرین اور یمن میں جاری مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے واقعات، سامراج سے مقابلے میں ایرانی قوم کی حقانیت اور اس کے موقف کی درستگی کو عیاں کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام، شہداء ، جانبازوں کے اہل خانہ ، قوم کے خدمتگزاروں اور دیگر اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئے شمسی سال کو "روزگار مہیا کرنے والی علم و دانش محور پیداوار " کے نام سے موسوم کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح پھل دار درختوں کے دو پودے لگائے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس کے بعد اپنے خطاب میں ایرانی قوم کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ان کے مقدس وجود کو ایرانی قوم اور شیعہ و غیر شیعہ تمام مسلم اقوام کی محبت و الفت کا مرکز بتایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام اپنے پیغام میں دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کی صبح ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں، ماہ شعبان کی عیدوں خاص طور پر امام زمانہ کے یوم ولادت یا شب برات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عید سعید کو انسان کی تاریخی امنگوں کی شکوفائی کا دن بتایا اور فرمایا: پندرہ شعبان کا دن تاریخی آرزوؤں کے پورا ہونے، نکھرنے اور شکوفہ ہونے کا دن ہے ۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ یعنی عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی عالم اسلام، ایرانی قوم اور تمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی۔
عید بعثت البنی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ایرانی قوم اور مسلم امہ سے بذریعہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بعثت نبی اکرم کو انسانیت کے لیے عظیم عطیۂ الہی قرار دیا۔
7 فروری 1979 کو امام خمینی کی فضائیہ کی تاریخی بیعت کی مناسبت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈروں کے ساتھ ایک اجتماعی ملاقات میں اس حیرت انگیز بیعت کو انقلاب کی کامیابی کیلئے ایک حساس موڑ قرار دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس عظیم اور تاریخی اقدام کے باقی و جاری رہنے اور موثر واقع ہونے کی علت اس واقعہ کا فنکارانہ شکل میں صحیح طور سے بیان ہونا تھا، انہوں نے کہا: آج بھی اسلامی نظام کے حقائق، کامیابیوں، پیشرفت، اور حماسی اقدامات کو مسخ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تشریح کے جہاد کے فوری و حتمی فریضہ کی محوریت پر دفاعی اقدام اور ترکیب شدہ حملے کی ضرورت ہے۔
26 جنوری 2022 کو منعقد ہونے والی حضرت حمزہ (ع) کانفرنس کے منتظمین کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریر آج (جمعرات) صبح قم میں کانفرنس میں تشر ہوئی۔
آج صبح (اتوار) رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صنعت کاروں اور صنعتی کارکنوں کے ایک اجتماعی اجلاس میں تاجروں اور اقتصادی کارکنوں، افسروں اور محنت کشوں کو امریکہ کے ساتھ اقتصادی جنگ میں مقدس دفاع میں با اخلاص اور پاکباز مجاہدین قرار دیا۔ امریکہ نے اس حساس جنگ میں اسکی المناک شکست کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ اعترافات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "صنعتی تزویراتی منصوبے کی دستاویز تیار کر کے" اور "پیداوار کے نظم و نسق، جہت دہی، نگرانی اور معاونت" کے ذریعے، محنتی حکام مشکلات کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور مزید کوششوں کے ساتھ "ملک کی پیداوار، روزگار اور ترقی کو آگے بڑھائیں" تاکہ اس عمل کے اثرات لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں ہوں۔