ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

انچویں امام رضاؑ بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات:
انچویں امام رضاؑ بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 8 مئی 2024 کو پانچویں امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس کے اکیڈمک بورڈ کے ارکان سے ملاقات میں ائمہ علیہم السلام کی زندگی کے معنوی و سیاسی پہلوؤں اور ان کی تعلیمات کی تشریح کو ضروری قرار دیا۔ 
تہران میں منعقدہ پینتیسویں بین الاقوامی کتب میلے کا دورہ
تہران میں منعقدہ پینتیسویں بین الاقوامی کتب میلے کا دورہ
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے آج پیر 13 مئی 2024 کی صبح تہران میں کتابوں کے پینتیسویں بین الاقوامی میلے میں پہنچ کر کتابوں کے مختلف اسٹالز کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔ رہبر انقلاب نے کتابوں کے ناشروں، مصنفین اور اسٹال کے مالکوں سے گفتگو کے دوران کتابوں کی طباعت، کتابوں کی فروخت کی صورتحال اور اسی طرح نمائش کے سلسلے میں لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 
بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شرکت
بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شرکت
اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے راؤنڈ سے کم نہیں ہے اور عوام اس مرحلے میں شرکت کرکے پارلیمنٹ کو مکمل کریں۔
امور حج کے منتظمین سے ملاقات
امور حج کے منتظمین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حج کے لیے قافلوں کی روانگی سے کچھ روز قبل پیر کی صبح امور حج کے منتظمین اور خانۂ خدا کے بعض زائرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں حج کو مادّی اور معنوی لحاظ سے کثیر جہتی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی کے عزم و ارادے اور فیصلوں کے حقیقی سر چشمے کی حیثیت سے ذکر خدا درونی اور باطنی پہلو سے حج کے تمام مراحل کا سب سے نمایاں نکتہ ہے۔
یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ سے ملاقات
یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مایہ ناز مفکر استاد شہید آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کی شہادت کی برسی اور یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے ٹیچروں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس، نوجوانوں اور جوانوں کو اسلامی انقلاب کی پالیسیوں اور رویے کی منطق سے باخبر ہونا چاہیے اور انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ قوم کے "امریکا مردہ باد" اور "اسرائيل مردہ باد" کے نعروں کے پیچھے کون سی منطق چھپی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دسیوں لاکھ بچے اور نوجوان، دوست اور دشمن محاذ سے آگاہ ہو جائيں اور دشمنوں کے اہداف کے مقابلے میں 'ویکسینیٹڈ' ہو جائیں تو دشمنوں کی میڈیا اور سیاست کے میدان میں کی گئی بے پناہ سرمایہ کاری بے سود ہو جائے گی۔ 
ملک کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات
ملک کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 24 اپریل 2024 کی صبح پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں محنت کش طبقے کی کوشش، شرافت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے ایک مزدور کے گھٹّے پڑے ہوئے ہاتھوں پر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بوسے کو کام اور مزدور کو سب سے عظیم خراج عقیدت قرار دیا۔ 
مسلح فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات
مسلح فورسز کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر مسلح فورسز کے کچھ اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں حالیہ واقعات میں مسلح فورسز کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے لطف و کرم سے مسلح فورسز نے اپنی توانائيوں اور طاقت کی ایک اچھی شبیہ اور اسی طرح ایرانی قوم کی ایک لائق ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم کے عزم کی طاقت کو منصۂ ظہور پر پہنچایا۔   
نماز عید الفطر کے خطبوں میں بیانات
نماز عید الفطر کے خطبوں میں بیانات
تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں نماز عید الفطر قائم ہوئی۔  آیت اللہ خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبے دئے جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے بعد پہلے خطبے میں امت مسلمہ اور ایرانی قوم کو عید فطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کے معنوی ذخیرے کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے فضل و کرم سے معاشرے کے نوجوان دینداری کی طرف مائل ہیں اور یہ ملک کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔  
ملک کے اعلی رتبہ حکام، اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں سے ملاقات
ملک کے اعلی رتبہ حکام، اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 10 اپریل 2024 کی صبح ملک کے اعلی رتبہ حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفراء اور عوامی طبقوں کی ایک تعداد سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ایرانی قوم کی حیرت الگيز موجودگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوم قدس کی ریلی ایک حیرت انگيز سیاسی اور بین الاقوامی اقدام تھا اور ماہر افراد کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی زبردست اور پچھلے برسوں سے زیادہ شرکت حقیقی معنی میں ایک اجتماعی گھن گرج میں تبدیل ہو گئي۔ 
ہزاروں یونیورسٹی طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات
ہزاروں یونیورسٹی طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات میں جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی 'آج سے بہتر کل' کو ملک اور نظام کا اصل ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئي تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔     
راہ قدس کے سات شہیدوں کی نماز جنازہ
راہ قدس کے سات شہیدوں کی نماز جنازہ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شب راہ قدس کے سات شہیدوں کی نماز جنازہ پڑھائي۔
اس موقع پر شہید جنرل محمد رضا زاہدی، شہید بریگیڈیر محمد ہادی حاجی رحیمی، شہید حسین امان اللہی، شہید مہدی جلادتی، شہید محسن صداقت، شہید علی آقا بابائی اور شہید سید علی صالحی روزبہانی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ان شہیدوں کے لیے دعا کی اور ان شہداء کے محترم اہل خانہ سے قریب سے گفتگو کی۔
ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات
ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 اپریل 2024 کی شام ملک و نظام کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے ملاقات میں غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیح سے باہر نہیں ہونے دینا چاہیے۔      
انھوں نے کہا کہ نسل کشی، قتل عام اور عورتوں، بچوں، مریضوں اور اسپتالوں پر حملے جیسے صیہونی حکومت کے جرائم کی حالیہ تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی اور جرائم اس حد تک ہیں کہ یورپ اور امریکا میں مغربی کلچر کے پروردہ افراد تک نے صدائے احتجاج بلند کر دی ہے۔ 
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جمعرات کی شام کو فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انھوں نے اس موقع پر مزاحمتی فورسز اور غزہ کے عوام کو اس لمحے تک میدان جنگ کا فاتح قرار دیا اور کہا کہ چھے مہینے کی اس جنگ میں غزہ اور فلسطین کے عوام کی عزت و استقامت کا اوج اور صیہونی حکومت کی شکست، ایسا واقعہ ہے جسکے پیچھے اللہ کا ہاتھ ہے۔
حریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے وفد سے ملاقات
حریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے وفد سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔      
امام حسنؑ کی شب ولادت کے موقع پر شعراء اور فارسی زبان و ادب کے اساتذہ سے ملاقات
امام حسنؑ کی شب ولادت کے موقع پر شعراء اور فارسی زبان و ادب کے اساتذہ سے ملاقات
کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر کچھ شاعروں اور فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ مغرب سے پہلے شروع ہونے والی اس ملاقات کے آغاز میں کچھ شعراء نے رہبر انقلاب سے گفتگو کی اور اس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کی اقتداء میں مغرب و عشاء کی نماز ادا کی گئي۔ نماز کے بعد حاضرین نے افطار کیا۔
نئے ایرانی سال کی مناسبت سے پالیسی خطاب
نئے ایرانی سال کی مناسبت سے پالیسی خطاب
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن بدھ 20 مارچ کی شام حسینیۂ امام خمینی میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ انھوں نے قوم کے تمام افراد کو نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، فطرت کی بہار اور معنویت کی بہار ماہ رمضان کی ایک ساتھ آمد کو انسان کے جسم، روح اور جان کی شادابی اور شکوفائي کی راہ ہموار ہونے کا سبب بتایا اور کہا کہ ماہ رمضان کا ہنر اور طاقت یہ ہے کہ وہ روزے، عبادت، توسل اور دعاؤں کی معنوی نسیم کے ذریعے غافل نہ رہنے والے انسان کو اشتیاق و جدوجہد کے ساتھ بہتری و بندگي کی راہ کی طرف لے آتا ہے۔
ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات
ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات
امام خامنہ ای نے 16 جنوری 2024 کو امام خمینی حسینیہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے آئمہ جمعہ کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں یمن کی طرف سے صیہونی حکومت کی لائف لائن کو نشانہ بنانے کو "قابل تعریف" اور "خدا کی راہ میں جہاد" سے تعبیر کیا۔
قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ یہ جلسہ 9 جنوری 2024 کو ظالم پہلوی حکومت کے خلاف قم کے عوام کی تاریخی قیام کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوا۔ ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے کرمان میں ہونے والے اندوہناک دھماکے کے بارے میں فرمایا کہ "کرمان میں پیش آنے والے اس افسوسناک، المناک واقعے کی وجہ سے، [ایرانی] قوم حقیقی معنوں میں غم سے نڈھال ہو گئی ہے۔ ہم دوسروں پر الزامات لگانے پر اصرار نہیں کرتے، لیکن ہم اس سانحے کے اصل مجرموں اور پس پردہ عوامل کو تلاش کرنے اور انہیں کچلنے پر اصرار کرتے ہیں، ہمارے معزز حکام اس کام میں مصروف ہیں، میں بخوبی واقف ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے کیا کیا ہے۔م۔ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ، وہ انہیں [مجرموں] کو ان کے اعمال کی سزا دے سکیں گے۔"
شہید سلیمانی کی تیسری برسی پر انکے اہل خانہ سے ملاقات
شہید سلیمانی کی تیسری برسی پر انکے اہل خانہ سے ملاقات
شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران، امام خامنہ ای نے "خطے میں مزاحمتی محاذ کو تشکیل دینے" میں جنرل سلیمانی کے کردار پر زور دیا۔ یہ نشست 31 دسمبر 2023 بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے اتوار کے روز دوپہر کو شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "حقیقت یہ ہے کہ شہید سلیمانی کا نام، یاد اور خصوصیات تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، یہ ان کے اخلاص کی وجہ سے ہے۔"
یوم خواتین کی مناسبت سے سینکڑوں نمائندہ خواتین سے ملاقات
یوم خواتین کی مناسبت سے سینکڑوں نمائندہ خواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے خواتین کی بڑی تعداد سے ملاقات میں گھرانے میں خواتین کی موجودگی کے مختلف پہلوؤں اور معاشرے، سیاست اور انتظامی امور میں ان کی لامحدود سرگرمیوں کے بارے میں اسلام کے منطقی اور عقلی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔
یہ ملاقات حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت سے ایک ہفتہ قبل بدھ 27 دسمبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی، جو ایرانی کیلنڈر میں یوم خواتین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

منتخب عناوین