روزمرہ کے احکام زیادہ وصولی کی شرط پر قرض دینا میں نے اپنے کسی دوست کو کچھ رقم قرض دی تھی۔ دوست نے پیسے وصول کرنے کے کچھ مہینوں کے بعد میرے پیسوں کے ساتھ کچھ رقم بطور ہدیہ بھی مجھے دی۔ اس کام اور رقم کی پیشکش خود اس کی طرف سے تھی۔ کیا یہ اضافی رقم وصول کرنا سود شمار ہوتا ہے؟