ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا لارستان کے امام جمعہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لارستان کے امام جمعہ عالم جلیل القدرآیت اللہ آقائ حاج سید عبد العلی آیت اللہی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم جلیل القدرمرحوم ومغفورآیت اللہ آقائ حاج سید عبد العلی آیت اللہی رحمہ اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر صوبہ فارس  کے علماءو فضلاء اور عوام بالخصوص لارستان علاقہ کے غیور اور مؤمن  شہریوں اور مرحوم کے محترم و معزز خاندان ، اہلخانہ ، دوستوں اور پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اس معزز خاندان کے گذشتہ دیگر اعلی مقام شخصیات کی طرح  یہ بزرگ عالم دین بھی اس خطے کے لوگوں کے سیاسی ،سماجی اور دینی  امور میں مرجع اور راہنما  رہے اور انھوں نےاپنی بابرکت زندگی کو لوگوں کی دینی اور دنیاوی خدمت میں بسر کیا، مرحرم اس علاقہ میں  اسلامی جمہوری نظام کے اہم عوامی ارکان میں سے تھے اور ان کی رحلت بہت بڑا نقصان ہے اور اللہ تعالی کی توفیقات سے مرحوم کے اہداف اور ان کی مخلصانہ نیات  کو عملی جامہ پہنا کر تلافی کرنی چاہیے ۔انشاء اللہ،

اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور بخشش طلب کرتا ہوں اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے صبر و اجر کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

20/خرداد/ 1391

700 /