ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے دور کے اراکین کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں مجمع تشخیص مصلحت نظام  کے نئے پانچسالہ دورکے لئے اراکین کا تقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہم اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتے ہیں کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام نے ایک اور پانچسالہ دور کو اللہ تعالی کی عنایات ، قابل قبول کارنامہ اور کامیابی کے ساتھ پورا کیاہے، امید ہے کہ ملک کی مدیریتی اور انتظامی سطح ( تینوں قوا، مسلح افواج اور تمام ادارے ) پر بہترین اور شائستہ انداز میں مجمع کے قانونی اقدامات کے اچھے و مفید نتائج سامنے آئیں تاکہ سبھی ان نتائج کو مشاہدہ کرسکیں۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام ک کے تمام محترم اراکین حضرات، سربراہ اور سکٹریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے پانچسالہ دور کے لئے مندرجہ ذيل حقوقی و حقیقی شخصیات کو جناب حجۃ الاسلام و المسلمین آقائ ہاشمی رفسنجانی کی سربراہی میں مقرر کرتا ہوں:

1)مجمع کی حقوقی شخصیات مندرجہ ذيل ہیں:

الف- تینوں قوا کے سربراہان

ب- گارڈين کونسل کے محترم فقہاء

ج- اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری

د- مورد بحث موضوع سے متعلق ادارے کے وزیر یا سرپرست

ہ – مورد بحث موضوع سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے سربراہ

2) مجمع کی حقیقی شخصیات مندرجہ ذیل ہیں:

آیات اور حجج اسلام:

آقای هاشمی رفسنجانی، آقای حاج شیخ احمد جنتی، آقای واعظ طبسی، آقای امینی نجف آبادی، آقای سیدمحمود هاشمی شاهرودی، آقای موحدی کرمانی، آقای علی اکبر ناطق نوری، آقای حاج شیخ حسن صانعی، آقای حسن روحانی، آقای دری نجف آبادی، آقای غلامحسین محسنی، آقای محمود محمدی عراقی، آقای غلامرضا مصباحی مقدم، آقای مجید انصاری.
اور حضرات: آقای غلامرضا آقازاده، آقای علی آقا محمدی، آقای محمد جواد ایروانی، آقای محمدرضا باهنر، آقای غلامعلی حداد عادل، آقای حسن حبیبی، آقای داود دانش جعفری، آقای پرویز داودی، آقای محسن رضایی، آقای محمدحسین صفارهرندی، آقای حبیب الله عسگراولادی، آقای محمدرضا عارف، آقای محمد فروزنده، آقای سیدحسن فیروزآبادی، آقای علی لاریجانی، آقای حسین مظفر، آقای حسین محمدی، آقای سیدمصطفی میرسلیم، آقای سیدمرتضی نبوی، آقای علی اکبر ولایتی، آقای صادق واعظ زاده، آقای احمد وحیدی.

مجمع کے جلسات پارلیمنٹ اور گارڈين کونسل کے درمیان منظور شدہ امور میں اختلاف اورتعارض کے موقع پر منعقد ہونگے جس میں تمام اراکین شرکت کریں گے اور دوسرے جلسات حقیقی اراکین اور بند 1 کے الف، د اور ہ کے اضافہ کے ساتھ منعقد ہونگے۔

گذشتہ ادوار میں ابلاغ شدہ سفارشوں کے کامل اجراء پر تاکید کرتے ہوئے دوسرے نکات اس حکم کے ساتھ ابلاغ کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ میں ان اراکین کی زحمات کا شکریہ ادا  کرنا ضروری سمجھتا ہوں جو گذشتہ دور میں اس مجمع کے رکن تھے اور نئے دور میں موجود نہیں ہیں۔

آخر میں اس دور کے لئۓ منتخب اراکین کو ہر لحاظ سےملک و نظام کے بارے میں مصلحت کی رعایت ، عدل و انصاف کے ساتھ عمل اور مجمع اور متعلقہ کمیشن کے جلسات میں بھر پور شرکت کی سفارش کرتا ہوں اور محترم حضرات نے اپنے دوش پر جدید دور میں جو اہم ذمہ داری اٹھائی ہےاس کو ادا کرنے میں ان کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں۔۔

سید علی خامنہ ای

24/اسفند/ 1390

700 /