رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ شہید دستغیب کے فرزند حجۃ الاسلام آقای سید محمد ہاشم دستغیب کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم و مکرم خاندان دستغیب دامت توفیقاتھم
مرحوم آیت اللہ شہید دستغیب کے فرزند حجۃ الاسلام آقای سید محمد ہاشم دستغیب کے انتقال کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا مرحوم خود بھی شہید کے باپ تھے، شہید دستغیب کے محترم خاندان بالخصوص مرحوم کی ہمسر اور فرزندوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ شیراز میں ان کی علمی و انقلابی خدمات خداوند متعال کے نزدیک ان کے لئے معنوی ذخیرہ ہے، انشاء اللہ
مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت اور بخشش طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
10 بہمن / 1390