آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔
مجلس عزا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی طلباء نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ مجلس کا آغاز قرآن مجید کی نورانی آیات سے ہوا ، اس کے بعد کربلا کے عزت بخش اور معرفت پر مبنی فلسفہ اور درس کو پیش کیا گیا۔ مجلس عزا میں کربلا کے اسیروں کے مصائب اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کےغم و الم اور درد و رنج کے بارے میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی اور عزاداروں نے شہداء کربلا اور اسراء کربلا کے مصائب پر گریہ اور آہ و بکا کیا۔