رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ محمد شاہ آبادی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی اور حضرت امام خمینی (رہ) کے استاد کے فرزند مرحوم آیت اللہ حاج شیخ محمد شاہ آبادی کی رحلت پر شاہ آبادی کے محترم ، معزز، مکرم خاندان اور مرحوم کے تمام ارادتمندوں اور شاگردوں تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس عالیمقام عالم دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔