ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام ہاشمیان کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام شیخ محمد ہاشمیان کے انتقال پر تعزيت پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد اورخدمتگذارعالم دین جناب حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محمد ہاشمیان رحمۃ اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر مرحوم کے معزز و محترم خاندان، اولاد اور رفسنجان کے مؤمن عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اس بزرگ اور مجاہد عالم دین کی ستمشاہی دور میں مخلصانہ شجاعت اور انقلاب کے تیس سالہ دور میں امام جمعہ کے عہدہ پرگرانقدر خدمات یاد گار کارنامہ ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ باقی رہیں گی اور انشاء اللہ مرحوم کی آخرت کے لئے بہترین ذخیرہ قرار پائیں گی۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

19/ آذر ماہ/ 1390

700 /