ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین عمید زنجانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزپیر) اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین عمید زنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسمہ تعالی

عالم دین و مفکرجناب حجۃ الاسلا والمسلمین جناب آقائ حاج شیخ عباس علی عمید زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سنکر مجھے سخت افسوس اور صدمہ ہوا ۔ مرحوم کا کامیاب اور پرتلاش دانشوروں میں شمار ہوتا تھا، انھوں نے اپنی گرانقدرتالیفات اور مایہ نازاثرات باقی چھوڑے ہیں مرحوم نےمفکرین  و ماہرین کے درمیان نیز یونیورسٹی میں بہت سی خدمات سرانجام دی ہیں۔ میں اس بزرگ عالم دین کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، مرحوم کی محترمہ ہمسر، اولاد ، دیگر پسماندگان اور مرحوم آیت اللہ نجفی مرعشی رضوان اللہ تعالی علیہ کے لواحقین، مرحوم کے شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

9/8/1390

700 /