رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ چہار محل و بختیاری میں حجۃ الاسلام محمد علی نکونام کونمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرد کا امام جمعہ مقررکیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محمد علی نکو نام دامت افاضاتہ
اب جبکہ حجۃ الاسلام ناصری اپنی خدمات شہر یزد میں انجام دے رہے ہیں بحمد اللہ جنابعالی نے امامت جمعہ و جماعت میں اچھی اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جنابعالی کو شہر کرد میں امام جمعہ اور صوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔
صوبہ چہار محل و بختیاری اور شہر کرد کے دلیر و شجاع، مؤمن و مخلص عوام ہمیشہ انقلاب کے گوناگوں حوادث کے دوران اسلامی نظام کے دوست اور وفادار رہے ہیں اور انھوں نے اچھی اور نیک یادگاریں قائم کی ہیں۔ امید ہے کہ علاقہ میں عوام کی صحیح حرکت و ہدایت میں آپ کی امامت کا دور بہترین اور مفید دورثابت ہوگا جنابعالی کو اس صوبے کے انقلابی ،مؤمن اور پرجوش جوانوں کے ساتھ ہمدلی اور تعاون کی خصوصی طور پر سفارش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی سے سب کے لئے توفیق اور عنایت کاطلبگارہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید علی خامنہ ای
8/ شہریور/ 1390