ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

ثقافتی اداروں کو کتاب کے مطالعہ کے سلسلے میں سنجیدگي کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی بڑی اور عمومی لائبریریوں کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں کتاب کی نشر و اشاعت اور کتاب کے مطالعہ میں ایرانی قوم کے قدیمی اورتاریخی دور کی طرف اشارہ کیا اور ملک میں کتاب کی نشر و اشاعت اور اس کے مطالعہ کے اعداد و شمار کو ناقابل قبول قراردیا ملک کے تمام ثقافتی اداروں اور اہلکاروں پر ز وردیا ہے کہ وہ  مفید اور سالم کتابوں کے مطالعہ کے لئے جدید اور نئے طریقوں سے استفادہ کریں اور عوام بالخصوص جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان کتاب کے مطالعہ کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لائبریریوں کے اہلکاروں کی زحمات و کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو کتاب اورکتاب کے مطالعہ کے احترام کے سلسلے میں ایک علامتی  اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں جدید اور نئے ارتباطاتی وسائل اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے باوجود کتاب کی اہمیت میں کوئي کمی واقع نہیں ہوگي اور دنیا کی کوئی بھی پیشرفتہ اور ثقافتی ٹیکنالوجی کتاب کی جگہ نہیں لے پائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کے مطالعہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تدبر کے ساتھ کتاب کے مطالعہ کو فروغ دینے اوراس کا اہتمام کرنے پرتاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےتمام تعلیمی اور ثقافتی اداروں کو تدبر اور اہتمام کے ساتھ کتاب کا مطالعہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: وزارت تعلیم کے پرائمری اسکولوں سے لیکر اعلی تعلمی اداروں ، ارتباطاتی و تبلیغاتی وسائل، ذرائع ابلاغ اور ریڈیو و ٹی وی کے تمام اہلکارکتاب کے مطالعہ کی ترویج و تبلیغ کے سلسلے میں ذمہ دار ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ارتباطاتی وسائل میں کتاب اور کتاب کے مطالعہ کی تبلیغ و ترویج کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: آج معمولی ، غیر ضروری اور حتی مضر اشیاء کے بارے میں ریڈيو اور ٹی وی پر وسیع تبلیغات کا سلسلہ جاری ہےلیکن کتاب جو ایک اہم اورگرانقدر سرمایہ ہے اس کے بارے میں کوئی مناسب تبلیغ و ترویج نہیں ہوتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کتاب کا مطالعہ عوام بالخصوص جوانوں میں ہمیشہ ایک عادت کے طور پر رائج ہونا چاہیے اور گھریلو کی روز مرہ مصرفی اشیاء میں کتاب کا بھی قابل قبول حصہ ہونا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں لائبریریوں کے موضوع اور کتاب کی معرفی میں لائبریریوں میں کتاب فراہم کرنے والے اہلکاروں کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: لائبریریوں میں سب سے زیادہ ذمہ داری لائبریرینز اور کتاب دینے والے اہلکاروں کے دوش پر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتابخانوں میں مراجعہ کرنے والوں کے لئے لائبریرینز کو بہترین مآخذ اور منبع قراردیتے ہوئے فرمایا: آج کتاب کے دوستداروں کے درمیان مطالعاتی نظم ایجاد کرنے کی بہت بڑی ضرورت ہے اور لائبریرینز صحیح رہنمائی کے ساتھ اس خلاء کو پورا کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لائبریریوں میں مطالعہ کرنے والے افراد کے تامل و تدبر اور رہنمائی کے سلسلے میں لائبریرینز کےنقش و کردار اور مطالعاتی پروگرام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:معاشرے بالخصوص جوانوں اور نوجوانوں کی آج سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مختلف موضوعات کے مطالعہ کےسلسلے میں مناسب پروگرام آمادہ کیا جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں مفید اورسالم کتابوں کو معاشرے میں فروغ دینے اور مضر کتابوں کی روک تھا م کرنے پر تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں مزید فرمایا: یہ بات واضح ہے کہ ہر کتاب مفید نہیں ہے اور کتاب کے بازار کو آزاد نہیں چھوڑا جاسکتا کیونکہ اس طرح مضر اور غیر مناسب کتابیں معاشرے میں وارد ہوجائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اچھی اور  سا لم کتابوں کی ترویج اور غیر سالم غذا اور بری کتابوں کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کبھی بازار میں ثقافت کی آڑ میں کتاب سے سیاسی اور انحرافی مقاصد کے لئے استفادہ کیا جاتا ہے اور اس موضوع پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے کے فکری خلاء اور فکری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کتاب کی نشر و اشاعت اور اس کے ترجمہ کی سخت ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے تمام ثقافتی اور تبلیغاتی اداروں کو کتاب اور کتاب خوانی کی ترویج کے سلسلے میں نئي اور جدید حرکت کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: کتاب شائع کرنے کی تعداد اور یا موجودہ کتاب کو مکرر شائع کرنے سے ملک کے 75 ملین افراد اور جوانوں کی ضرورت پوری نہیں ہوتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں تعلیمی شرح کو بہت ہی  بالا اور عمدہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اس فرصت سے تدبر و    غور و فکر کے ہمراہ کتاب کے مطالعہ اور معاشرے میں کتاب کے فروغ کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہیے۔

اس ملاقات کے آغاز میں وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب آقای حسینی نے کتاب اور کتاب کے مطالعہ کے سلسلے میں انجام پانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گذشتہ 6 برسوں میں 48 فیصد کتابخوانوں میں اضافہ ، کتاب کی خرید میں 20 گنا اضافہ، مفید مطالعہ کی تحریک کے پروگرام کا آغاز، کتابخانہ کا طویل مدت منصوبہ، کتاب کے بارے میں متعدد مقابلوں کا انعقاد، کتاب کے متعلق سمینار، کتاب کی عام اور تخصصی نمائشگاہ کی برپائی، کتابخوانی نیٹ ورک کی تاسیس اور لائبریرینز کے علمی معیار کو بالا کرنے کےمنجملہ اقدامات ہیں جو انجام دیئے گئے ہیں۔

ملک کے عمومی کتابخانوں کے ڈائریکٹر جناب آقائ واعظی نے بھی ملک کےکتابخانوں کی صورتحال اور ثقافتی پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

700 /