رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زین الدین شہیدوں کے باپ کی رحلت پر ان کے خاندان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
اعلی مقام شہیدوں کے باپ مرحوم و مغفور آقائ حاج عبد الرزاق زین الدین کی رحلت پران کے معزز خاندان بالخصوص ان شہیدوں کی فدا کارماں اور ان کے دوستوں اور چاہنے والوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔
اس مؤمن اور آزاد انسان نے مختلف قسم کے امتحانات کو صبر و استقامت اور سرافرازی کے ساتھ عبور کیا اور اب وہ اپنے معبود بر حق کی بارگاہ میں پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں اللہ تعالی کی جانب سے نیک جزا اور اجر و ثواب ملے گا ، انشاء اللہ۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی چاہتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
14/11/ 1389