حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شب عاشور میں سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے بہتر مخلص، بصیر اور باوفا ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم الشان قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
اس مجلس عزا میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی ، مجلس میں تاریخ عاشورا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ، ذاکرین اور مداحان اہلبیت (ع) نے سید الشہداء اور ان کے باوفا اصحاب کے مصائب میں نوحے پیش کئے۔
واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا یہ سلسلہ سات محرم الحرام پیر کے دن سے شروع ہوا ہے جو بروز جمعہ گيارہ محرم الحرام تک جاری رہےگا۔