ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےشہر مقدس قم کے سفر کی آخری شب میں شہیدوں کے اہلخانہ سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہر مقدس قم کے سفر کی آخری شب میں شہید فاطمی، شہید عقلایی اور شہید کارکوب زادہ کے اہلخانہ کے گھروں میں حاضر ہوئے اور ان  سےملاقات ، گفتگو اور ان کی دلجوئی فرمائی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان شہیدوں کے اہلخانہ کے مہر و محبت اور الفت سے سرشار اجتماع میں دفاع مقدس میں شہیدوں کی شجاعت ، قربانی ،ایثار اور ان کے اہلخانہ اور پسماندگان کی بصیرت اور صبر کی تعریف و تجلیل کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےقم کے سفر کے دوران عوام کے مختلف طبقات، مراجع عظام تقلید، علماء و فضلا اور دینی طلاب، رضاکار فورس ، یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء ، ایثار گروں اور صوبہ قم کے انتظامی امور کے حکام اور اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی  قم کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے آج تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔

700 /