رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو قم کے ستر سے زیادہ اسلامی مراکز اور تحقیقی اداروں کے علمی اور تحقیقاتی آثار کی نمائشگاہ کا تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک مشاہدہ کیا۔
مشکوۃ نامی اس نمائشگاہ میں اسلامی تحقیقاتی مراکز اور اداروں نے تحقیقاتی آثار ، مقالات ، پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقاتی رسالوں ، حوزوی تحقیقات اور حوزہ علمیہ کے منتخب سافٹ ویئر کو 60 اطاقوں میں نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔
اس نمائشگاہ میں بعض علمی آثار اور مقالات جو پیش کئے گئے تھے وہ مذہبی تعلیمات اور جوان نسل کی واقفیت کے لئے قرآنی اور دینی سوالات کے جوابات سے متعلق تھے۔
اسلامی اخلاق کے عملی اور نظری اصول کے بارے میں تحقیق ، جوانوں کے لئے قرآن کریم کی تفسیر کے تحقیقاتی منصوبے بالخصوص تفسیر موضوعی پر تحقیق و ریسرچ،معارف و مفاہیم کی معرفی، دعاؤں کا مجموعہ، عقلی علوم کے مباحث کا مجموعہ، شیعہ کی شناخت کے سلسلے میں تخصصی موضوعات اور مقالات، احادیث کا جائزہ، مہدویت کے بارے میں علمی آثار و مقالات اور جوانوں کے اعتقادی اور فکری ضروریات کے بارے میں جوابات ، اسلامی علوم سے متعلق علمی و تحقیقاتی آثار، ، احکام کے موضوعات کی پہچان، قرآنی علوم، فلکی اور نجومی مطالعات اور تحقیقات اور نہج البلاغہ کے بارے میں تحقیقاتی مقالات اور آثار، ایسے علمی آثار اور موضوعات تھے جو اس نمائشگاہ میں پیش کئے گئے تھے۔
مرحوم آیت اللہ نجفی مرعشی کے کتابخانہ کے اطاق، شبہات کے جوابات اور مطالعات کا مرکز، حوزہ علمیہ کی علمی انجمنوں اور حوزہ علمیہ کے تخصصی کتابخانوں نے بھی اس نمائشگاہ میں اپنے علمی اور تحقیقاتی آثار کو پیش کیا تھا۔
اس نمائشگاہ میں اسی طرح حوزہ علمیہ کے منتخب آثار بالخصوص اسلامی کتابوں پر مشتمل ڈیجیٹل کتابخانہ سرچ قابلیت کے ھمراہ، حوزہ علمیہ کی اطلاعات و فنی آوری کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے نمائشگاہ کے مشاہدہ کے دوران اذان مغرب ہوگئی جس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نمازادا کی گئی اور نماز کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ کا مشاہدہ جاری رکھا۔