رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہر مقدس قم کے سفر کے پانچویں دن شہداء قم ، امامزادہ علی بن جعفر کے مزار اور قبرستان شیخان میں حاضر ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا فرمائی اور اس کے بعد مقبرہ امامزادہ علی بن جعفر کی زیارت کی ،رہبر معظم انقلاب اسلامی اس کے بعد قبرستان شیخان میں بھی حاضر ہوئے اور ذکریا بن آدم ، میرزای قمی اور میرزا جواد آقا ملکی تبریزی جیسےجلیل القدر علماء کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعا فرمائی۔