رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے معروف عالم دین آیت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد آيت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی المناک رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، ارادتمندوں، دوستداروں ، لبنانی عوام، تمام لبنانی شیعوں اور لاطینی امریکہ اور افریقہ میں مقیم لبنانیوں کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ یہ زحمت کش عالم دین ، سیاست اور دین کے میدان میں ایک مؤثر شخصیت تھے۔ لبنان ان کی گرانقدر خدمات اور برکات کو ہمیشہ یاد رکھےگا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت و مقاومت کا امت اسلامی کی گردن پرعظيم حق و احسان ہے اور اس مجاہد عالم دین نے اپنی تمام عمر میں اسلامی مزاحمت و مقاومت کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا اور اس کی ہمیشہ حمایت اور مدد کرتے رہے۔ مرحوم اسلامی جمہوریہ ایران کے بھی مخلص اورگہرے دوست ،حامی اور یار و یاور تھے۔ انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے تیس سالہ دور میں مرحوم نے عمل اور رفتار و گفتار کے ذریعہ اپنی وفاداری کا شاندار ثبوت فراہم کیا۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس عزيز اور شریف سید کی روح پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائےاور مرحوم کو اپنے پاک و طاہر اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
14/ تیر/1389