رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف سول اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزایافتہ 708 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں کمی کرنے سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے 708 افراد کی سزاؤں کو معاف یا ان میں کمی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن نے 708 افراد کو متعلقہ شرائط کا اہل قراردیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سے موافقت کی۔