ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس عزا:

بانی ورہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ)کی یاد میں مجلس عزا

رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جمعرات 13/3/1389 مطابق 3 جون 2010ء کوقم کی مسجد اعظم میں نماز مغرب و عشاء کے بعد مجلس عزا منعقد ہوگي۔

اسی سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے مندرجہ ذیل اعلان صادر ہوا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

14 خرداد مطابق 4 جون، ایران کے اقتدار ، سربلندی و سرافرازی کے مظہر اور امت کے مہربان، دلسوز اور بصیر امام (رہ) کے ہجراں کا دن ہے اور سزاوار ہے کہ قوم کے محبوب اور دلوں اور جانوں کے عزيز وعظیم پیشوا کے غم میں تعظیم و تکریم کی جائے اور امام خمینی (رہ) کا نام ان کی ممتاز خصوصیات اور بے مثال شخصیت کے ساتھ ہمیشہ زندہ و پائندہ  رکھا جائے۔

اس عظیم اور ہمیشہ حاضر و ناظر پیشوا کی سالگرہ کے موقع پر مجلس عزا منعقد ہوتی ہے تاکہ ہم اس کے جاودانہ اور بلند اصولوں کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کریں۔

اسی مناسبت سے کل بروز جمعرات تیرہ  خرداد مطابق 3 جون ، مسجد اعظم قم میں نماز مغرب و عشاء کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے مجلس عزا منعقد ہوگی۔

دفتررہبر معظم انقلاب اسلامی

12/3/89

 

700 /