رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجر جنرل پاسدار اکبر ابراہیم زادہ کو رضا کار فورس (بسیج) میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل پاسدار اکبر ابراہیم زادہ
مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ کی تجویز اور ماضی میں آپ کی گرانقدر اور پسندیدہ خدمات کے پیش نظر آپ کو رضا کار فورس (بسیج) میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
اس شعبہ کی اصلی ذمہ داری حضرت امام (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی فرمائشات اور اسی طرح رضا کار فورس (بسیج )کی کمی اور کیفی تقویت و استحکام کے لئے منظور شدہ قوانین کا نفاذ، حسن عمل اور بہترین تدابیر کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
امید ہے کہ تینوں قوا کے حکام ،تمام ادارے اور عوام کے مختلف طبقات اس سلسلے میں ضروری تعاون فراہم کریں گے۔
اس عہدہ پر میجر جنرل ذوالقدر کی مخلصانہ خدمات کی قدر دانی کرتا ہوں۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کے لئے توفیقات طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
2/3/1389