حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دو عالم ، صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ مجالس عزا کا سلسلہ 28 اردیبہشت، مطابق 18 مئی برابر 4 جمادی الثانی تک جاری رہےگا۔