ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

میجرجنرل محمد پاکپور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ مقرر

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجرجنرل محمد پاکپور کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجرجنرل محمد پاکپور، آپ کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی تجویز اور ماضی میں گرانقدر خدمات اور مؤثر تجربات کی بنا پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

متعہد افراد اور تخلیقاتی طریقوں سے استفادہ ،جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مندی اور سپاہ کی کارکردگی کو بہتر و مؤثربنانے کی آپ سےتوقع کی جاتی ہے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

23/12/88

700 /