ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شجرکاری:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودےکاشت کئے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودےکاشت کئے ہیں
رہبر معظم انقلب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودے کاشت کئے ہیں۔اس تقریب میں  زراعت کے وزیر ، ماحولیات کے سرپرست اور تہران کے میئر بھی موجود تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجرکاری کوایک سنت اور حیات و زندگي کا وسیلہ اور مظہر قرارد یتے ہوئے فرمایا: شجرکاری کا یہ اقدام ایک علامتی اقدام ہے تاکہ ملک کے عزیز نوجوان شوق و نشاط کے ساتھ اس سنت کی ترویج اور اس پر عمل کرنے کی  اچھی عادت پیدا کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے عظیم اور گرانقدر ذخائر کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شجر کاری ایک درس ہے تاکہ موجودہ درختوں کی قدر و قیمت کو پہچانتے ہوئے ملک کے قدیم جنگلوں کی عظیم ثروت سے درست و صحیح استفادہ کیا جائے تو یہ عظیم ثروت کبھی تمام نہیں ہوگي کیونکہ یہ ثروت قابل تجدید ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے ماحولیات اور طبیعی ذرائع کی حفاظت پر مامور اداروں سے سفارش کرتے ہوئے فرمایا: جنگلوں کی غلط  کٹائی  اور جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کی روک تھام کرنے کے لئے مؤثر اقدام کریں اور اس سلسلےمیں بڑے شہروں کے اطراف میں خصوصی اہتمام عمل میں لائیں تاکہ غیر قانونی تصرف کو فروغ نہ ملے۔

700 /