رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے ، مجاھد عالم دین حجۃ الاسلام جناب فاکر کی رحلت پر تعزیت پیش کی ۔ اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے :
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
مجاھد عالم دین جناب حجۃ الاسلام و المسلمین فاکر کی رحلت کو مرحوم کے اہل خانہ ، دوستوں اور پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز سے لے کر ، مشھد کے عوام کی پارلیمینٹ میں نمائیندگی اور دیگر میدانوں میں مرحوم کے نمایاں خدمات ، انشاء اللہ پروردگار عالم کے نزدیک ایک قیمتی سرمایہ شمار ہوتے ہیں ، اور قدر شناس عوام کے دلوں میں مرحوم کی یاد تو زندہ رکھنے کے لئیے ، بہترین وسیلہ قرار پائیں گے ۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں ، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئیے دعا گوہوں
سید علی خامنہ ای
۲۳ / بھمن / ۱۳۸۸