رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر ، فوجی ، انقلابی ، تعزیراتی اور عام عدالتوں سے سزا یافتہ ۹۶۰ افراد کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست سے موافقت فرمائی ۔
ایران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب آیۃ اللہ لاریجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں ارسال کردہ ایک خط میں ایسے ۹۶۰ قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست کی جن کے اندر اس کمی یا معافی کے شرائط پائے جاتے ہیں اور مربوطہ کمیشن نے اس کی تائید کی ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان کی اس درخواست کی موافقت فرمائی ۔