رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عشرہ فجر اور ایران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی ورود کی مناسبت سے آج صبح حضرت امام خمینی (رہ)کے مزار پر حاضر ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اس کے بعد ہفتم تیر کے شہداء کے مزار اور گلزار شہداء پہنچے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔