ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

خواص کودشمن کے مقابلے میں اپنا مؤقف صاف و شفاف کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عشرہ فجر کی کمیٹیوں کے سربراہوں اور تبلیغات اسلامی کی کونسل کے اہلکاروں سے ملاقات میں ، گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت و دلبستگی ، عوامی اتحاد اور ان کے حضور کو انقلاب اسلامی اور اسکی سالگرہ کی تقریب کی اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: فتنہ پروری اور غبار آلود فضا کے موقع پر سب کی بالخصوص خواص کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف مؤقف بیان کریں اور دو پہلو بات کرنے سے پرہیز کریں۔

 رہبر معظم نے عشرہ فجر کو ایک اہم یادگار قراردیتے ہوئے فرمایا: در حقیقت گذشتہ تیس برسوں میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت عشرہ فجر کے بے مثال اور اہم یادگار ہونے کی اصلی وجہ ہے اور عوام انقلاب اسلامی کو قائم کرنے کے اصلی عناصر میں شامل ہیں ۔

رہبر معظم نے ہر سال 22 بہمن کے موقع پر کئی ملین افراد کے اجتماع کو مؤمن عوام کی طرف سے انقلاب اسلامی کی پشتپناہی کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہر سال عوام کے وسیع پیمانے پر منسجم و مرتب حضور کا مطلب یہ ہے کہ یہ انقلاب عوام اور ان کے ایمان پر استوار ہے اور انقلاب اسلامی کے مقابلے میں دشمن کی معاندانہ سازشوں کی ناکامی کا اصلی راز بھی یہی ہے۔

رہبر معظم نے عشرہ فجر ، 22 بہمن اورگوناگوں تقریبات و مراسم میں مختلف سلیقوں و نظریات کے حامل لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کو انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے لئے خوف و وحشت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمن اس قومی اتحاد و انسجام کو کم رنگ بنانے کی سرتوڑ کوشش میں ہے اور اپنے گمراہ عناصر و تبلیغات کے ذریعہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش میں ہے کہ  عوام میں اب وہ انسجام و اتحاد نہیں بلکہ شگاف پڑ گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یوم قدس کے موقع پر بھی کچھ گمراہ عناصر نے فلسطین کے خلاف اور صہیونی حکومت کی حمایت میں نعرہ بازی کی جبکہ یوم قدس کی تاسیس کا مقصد ہی فلسطینیوں کی حمایت ہے اور 13 آبان کے دن بھی بعض انقلاب دشمن عناصر نے اسلام اورانقلاب اسلامی کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ اس روز کی تاسیس کا مقصد بھی امریکی سامراج سے بیزاری و مخالفت ہے ۔

رہبر معظم نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کوانقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں اور نعروں کے ساتھ  والہانہ محبت ولگاؤہے اورایرانی عوام کی عظمت بھی اسی میں ہے کہ وہ میدان میں وسیع پیمانےپر حاضر رہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام عوامی ارادوں کا مظہرہے۔ اور اس نےعوامی عزت و کمال و ایمان و اقتدار کی بنیاد پر پیشرفت و ترقی کی ہے اور اس کے بعد بھی مکمل اقتدار کے ساتھ تمام دشمنوں پر فتح و کامیابی حاصل کرےگا۔

رہبر معظم نے فرمایا: انقلاب اسلامی ایک ایسی حقیقت ہے جس کا سرچشمہ سنت الہی ہے اور جب تک عوام میں عشق و محبت اور ایمان پر استوار ہے تب تک دنیا کی تمام منہ زور طاقتیں اگر متحد بھی ہوجائیں تو بھی اسلامی انقلاب اور عوام کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتیں۔

رہبر معظم نے 22 بہمن کو عوام ، امام (رہ) اور شہداء سے متعلق قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمن اس عظیم قومی ثروت کو متزلزل کرنے کی تلاش وکوشش میں مصروف ہےلہذا قوم کو پوری طاقت کے ساتھ میدان میں رہنا چاہیے اور عقلمندی وسوجھ بوجھ کے ساتھ حرکت کرنی چاہیے۔

رہبر معظم نے" لمحہ و نیاز" کی شناخت وپہچان اور اس کے لئے مناسب اقدام کوایک بہت بڑی اور اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: عاشورا کے چند دن بعد کوفہ کے بعض لوگوں "توابین" نے قیام کیا اور شہید ہوگئے حضرت امام حسین(ع) پر ان کا ایمان تھااور انشاء اللہ ، اللہ تعالی کے نزدیک ماجور بھی ہیں لیکن جس ذمہ داری پر انھیں عمل کرنا چاہیے تھا وہ انھوں نے انجام نہیں دی کیونکہ انھوں نے اس لمحہ اور عاشورا کو نہیں پہچانا۔

رہبر معظم نے اس سال نہم دی کو تاریخی لحظات قراردیتے ہوئے فرمایا: 22 بہمن کے موقع پر عوامی ریلیوں کا طریقہ کار اپنی تمام عظمت کے باوجود معلوم و مشخص ہے لیکن 23 تیر 78 کی ریلیوں اور اس سال کی ریلیوں کا طریقہ کار بالکل معلوم و مشخص نہیں تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: موقع کی شناخت ، مناسب وقت میں عوام کاحضور تمام امور کی بنیاد ہیں۔

رہبر معظم نے فتنہ کے دور اور غبار آلودہ فضا میں صاف و شفاف مؤقف آحتیار کرنے اور مبہم و دوپہلو بات کرنے سے اجتناب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: دشمن ہمیشہ فضا کے صاف و شفاف ہونے کے خلاف ہے کیونکہ وہ غبار آلود اور فتنہ پرور فضا میں ہی اپنے شوم اہداف تک پہنچ سکتا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: موجودہ شرائط میں نظام کے اندر موجود تمام سیاسی نظریات کے حامل افراد کو دشمن کے ساتھ اپنی حدود کو واضح طورپر مشخص کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں ان خواص کی ذمہ داری دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ ہے جو مؤثر ہیں۔

 

رہبر معظم نے فرمایا: خواص کی جانب سے دو پہلو اور مبہم بات صحیح نہیں ہے انھیں دشمنوں کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے

رہبر معظم نے فرمایا: ظلم و ستم کی خوگر طاقتوں کے رہنما جب اسلامی ممالک پر قبضہ کرتے اور تسلط جماتے ہیں تو اس وقت مبہم اور دو پہلو بات کرنا صحیح نہیں ہے اور اس سلسلے میں مؤقف واضح ہونا چاہیے جو لوگ اسلامی جمہوری نظام کے اندر ہیں کیا وہ دشمن سے بیزاری کرنے کے لئے حاضر ہیں؟

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: جب ایک گروہ غبار آلودہ فضا و فتنہ پرور ماحول میں زبان سے اسلام کی نفی اور عملی طور پر نظام کی جمہوریت کی نفی کرتاہے اور انتخابات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے تواس موقع پر خواص سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا مؤقف اور اپنی حدود واضح طور پر مشخص کریں۔

رہبر معظم نے فرمایا: غبار آلودگی و فتنہ پروری سے دشمن کو مدد بہم پہنچتی ہے اور شفاف سازی تمام افراد،گروہوں بالخصوص خواص کے لئے ایک اہم معیار ہے۔

رہبر معظم نےگذشتہ تیس برسوں میں انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے اللہ تعالی کے لطف و کرم سے اب تک بہت ہی سخت اور دشوار مراحل سے عبور کیا ہے اور اس کے بعد بھی عبور کرےگي۔

رہبر معظم نے فرمایا: دشمن کی طرف سے اسلامی نظام کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنی و عنادکا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر قوم پختہ عزم و ایمان کی مالک اور آگاہ و بیدار رہےگی تو دشمنوں کی تمام سازشوں پر غلبہ پیدا کرےگی۔

رہبر معظم نے انقلاب اسلامی کی جدید نسل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جوانوں کی موجودہ نسل یا وہ جوان جنھوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے اہم موقع کا مشاہدہ نہیں کیا یہ انقلاب کی جدید نسل ہیں جو انقلاب کی پہلی جوان نسل کی نسبت آگاہ ، ہوشیار اور بہت ہی بہتر عمل کررہے ہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا: تمام سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کا مضبوط و مستحکم درخت روزافزوں پر بار ہورہا ہے۔

 رہبر معظم نے تبلیغات کونسل کی زحمات کی قدردانی کی اور اس کونسل کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قدیم کونسل قراردیتے ہوئے فرمایا: تبلیغات اسلامی کی ہم آہنگ کونسل  سچی اورحقیقی ضرورت کی بنیاد پر تشکیل پائی اور اس کونسل نے گذشتہ تیس برسوں میں ہمیشہ نیاز اور لمحہ و وقت کی شناخت کی بنیاد پر عمل کیا ہے۔

رہبرمعظم نے کونسل کی سربراہی میں آیت اللہ جنتی کی موجودگی اور تمام امور پر ان کے اشراف کو  اس کونسل کی صحیح سمت میں حرکت کا اصلی عامل قراردیا ۔

اس ملاقات کے آغاز میں تبلیغات اسلامی کی ہم آہنگ کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے اس کونسل کی 12 مرداد 1359 میں تشکیل اور اس کےماضی کی طرف اشارہ کیا اور مختلف دور میں اس کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس سال 9 دی کی ریلیوں کے انعقاد اور ان کے صحیح منعکس کرنے پر ریڈیو ٹی وی کا شکریہ ادا کیا۔

700 /