رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹی کےاستاد آقائ ڈاکٹر مسعود علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یونیورسٹی کے ممتاز استاد مرحوم آقائ ڈاکٹر مسعود علی محمدی رضوان اللہ علیہ کی دردناک شہادت پر مرحوم کی والدہ محترمہ ، ہمسر ، خاندان والوں ، دوستوں ، شاگردوں اور ساتھیوں کو مبارک باد اور تعزیت پیش کرتا ہوں ۔
مرحوم کی شہادت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے ناپاک عزائم برملا ہوگئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے دشمن ایران کی علمی و سائنسی پیشرفت و ترقی کو روکنے کے لئے اس قسم کے سفاکانہ اقدام کو انجام دیتے ہیں ۔بیشک ایران کے اساتذہ ، محققین اور سائنسی ماہرین اپنی علمی جد جہد کے ذریعہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے۔اللہ تعالی کی بارگاہ سے شہید کے درجات کی بلندی اور شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
25/دی/ 1388