ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی طرف سے:

حجۃ الاسلام قاضی عسکر ایرانی حجاج کےسرپرست مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج سید علی قاضی عسکر کو اپنا نمائندہ اور ایرانی حجاج کا سرپرست مقرر کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج سید علی قاضی عسکر دامت توفیقاتہ

اب جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ محمدی ریشہری سبکدوش ہوگئے ہیں ان کی گرانقدر خدمات و زحمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور الحمد للہ اس اہم و سنگین امر کے بارے میں جنابعالی کے گرانقدر تجربات ، بیشمارصلاحیتیں، خلاقیت و شوق و نشاط  اور گذشتہ اہم خدمات کے پیش نظر آپ کو اپنا نمائندہ اور ایرانی حجاج کا سرپرست مقرر کرتا ہوں ۔

حج بیت اللہ الحرام ،اللہ تعالی کی بیکراں نعمتوں کا سمندر ہے اس کی وسعت اور گہرائی کی شناخت ساتھ اس الہی نعمت کے شکر و سپاس پر کمر ہمت باندھنی چاہیےاور اس سے " فرد و امت کے مقیاس ومیزان میں " اپنی ظرفیت میں صحیح فیض واستفادہ کے لئے لحظہ بہ لحظہ اضافہ کرنا چاہیے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ اور آپ کے ساتھیوں کی اس عظیم کام میں توفیق طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

20/دی/1388

 

700 /