رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ عالیقدر آیت اللہ آقائ شیخ حسین علی منتظری "رحمہ اللہ " کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اطلاع ملی ہے کہ فقیہ عالیقدر آیت اللہ آقائ شیخ حسین علی منتظری رحمہ اللہ دار فانی کو چھوڑ کر دار بقا کی جانب رحلت کرگئے ہیں وہ ایک متبحر فقیہ اور ممتاز استاد تھے بہت سے شاگردوں نے مرحوم سے کسب فیض کیا۔
مرحوم نے اپنی زندگی کا طولانی حصہ امام راحل " عظیم الشان " کی تحریک کی خدمت میں صرف کیا اور اس راستہ میں انھوں نے بہت زیادہ مجاہدت و تلاش و کوشش کی اوربہت سی مشکلات و مصائب کو برداشت کیا۔ امام (رہ) کی زندگی کے آخری دور میں سخت اور دشوار امتحان پیش آیا جسے اللہ تعالی اپنی رحمت اور مغفرفت کے سائے میں چھپالے اور دنیاوی امتحانات کو اس کا کفارہ قراردے۔میں ان کی رحلت پر مرحوم کے پسماندگان بالخصوص مرحوم کی محترمہ ہمسر اور ان کے عزیزفرزندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغرفت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
29/آذر/ 1388