ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

سزاؤں میں عفو و تخفیف

رہبر معظم نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں عفو و تخفیف سے موافقت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ  کی طرف سے  انقلاب اسلامی ، عام اورفوجی  عدالتوں سےسزایافتہ 793 قیدیوں کے لئے عفو و تخفیف  کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ کی درخواست اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موافقت حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محضر مبارک حضرت آیت اللہ خامنہ ای " دام ظلہ العالی "

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ہدیہ سلام و تحیات

انقلاب اسلامی ، عام اور فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 793 افراد جو عفو و بحشش کے ادارہ کی رپورٹ نمبر 90476/ع/8- 30/8/88 کے مطابق ،تحقیقاتی مراحل انجام پانے کے بعد عفو و بخشش اور سزا میں تخفیف  کے مستحق قراردیئے گئے ہیں ان کے نام آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں تاکہ بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 اور متعلقہ دستورات نیز عید سعید غدیر کی مناسبت سے عفو و تخفیف اور اسلامی مہر و محبت سے بہرہ مند ہوں ۔

والامر الیکم والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

صادق لاریجانی

بسمہ تعالی

سلام و تحیت اور عید غدیر کی مناسبت سے مبارک باد کے ساتھ ، مذکورہ افراد کے بارے میں  عفو و تخفیف کی تجویز منظور ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

14/9/88

 

700 /