ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران اپنے تجربات، اسلامی ممالک کو دینے کے لئے تیار ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیگال کے صدر عبداللہ واد کے ساتھ ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی و اتحاد کے قیام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف و کوششیں قراردیا اور تجارتی ، صنعتی و اقتصادی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط میں فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایران اپنے تجربات کو اسلامی ممالک کے اختیار میں دینے کے لئے تیار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی کانفرنس پر سنیگال کی صدارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی کانفرنس تنظیم کی تشکیل کا اصلی مقصد مسئلہ فلسطین ہے لہذا اسلامی کانفرنس تنظیم  مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنےدوش پر اہم ذمہ داری لئے ہوئے ہے اور اس مسئلہ میں اہم نقش ایفا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آج فلسطین حقیقت میں مظلوم اور تنہا ہے اور عالم اسلام میں اس کے لئے مضبوط و مستحکم ، درست اور منظم حرکت پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسرائيلی حکومت کی سامراجی طاقتوں اور بعض اسلامی ممالک کی طرف سے حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کی مدد تمام مسلمان قوموں کا مطالبہ ہے اور اسلامی کانفرنس تنظیم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے دلوں میں امید پیدا کرسکتی ہے۔

اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے سنیگال کے صدر عبداللہ واد نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا: عالم اسلام میں ایران کا اہم مقام ہے اور اس کے تجربات یقینی طور پر عالم اسلام اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے لئے مفید اورعظيم ثابت ہونگے۔

سنیگال کے صدر اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ نے ایران کے حالیہ اہم انتخابات کے انعقاد اور اس کے نتائج پر مسرت و خوشحالی کا اظہار کیا۔

700 /