مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو نوشہر میں امام خمینی (رہ) میرین یونیورسٹی کی علمی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
بحریہ کے جوانوں نے اس موقع پر دشمن کی جانب سے کمپیوٹری جنگ اور کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک پر حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سائبر فضا میں میرین جوانوں کی فعال موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمت و استعداد کے سائے مین ایرانی سرزمین کے جوان ہر کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس نمائشگاہ میں میرین کے بلند ٹیلیفون سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس نمائشگاہ میں علمی میدان میں بحریہ کی توانائیوں کو بیک وقت بوشہر ، بندر عباس اور تہران کے مراکز میں بھی پیش کیا گيا ۔
اس نمائشگاہ میں میرین جوانوں کے بعض پروجیکٹوں کو بھی پیش کیا گیا جن میں پانی کی سطح اور پانی کے اندر دور سے کنٹرول کئے جانے والے روبوٹ بھی شامل تھے۔
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے نمائشگاہ کے مشاہدے کے بعد بحری فوج کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں بحریہ کی علمی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو دقیق اور منطقی سرعت کے ساتھ انجام دینے پر تاکید کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسانی وسائل کو ہر انسانی مجوعہ بالخصوص فوج کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے بحریہ کے افسروں کو سفارش کی کہ وہ جوانوں کی صلاحیتوں کی قدر کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحریہ کے اہم مقام کے پیش نظر مناسب منصوبہ سازی ، بحری فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے درمیان باہمی تعاون اور بحریہ کے کنٹرول والے علاقہ منجملہ جنوب مشرقی علاقہ میں مثبت و مؤثر فعالیت کے سلسلے میں اہم نکات بیان کئے ۔
بحری فوج کے کمانڈر ایڈمیرل سیاری نے اس جلسہ میں بحریہ کی پیشرفت اور نئے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔