ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظّم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں منصوب فرمایا:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب کیا ہے ۔

رہبرمعظّم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں آیۃ اللہ جناب سید محمود ھاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء نیز مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب فرمایا ۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے :

آیۃ اللہ الحاج جناب سید محمود شاہرودی

ملکی عدلیہ میں آپ کی گرانقدر اور ناقابل فراموش خدمات کی قدر اور شکریہ ادا کرتے ہوئے نیز مذکورہ ادارےمیں آپ کی  مسؤولیت کے دور کے اختتام پذیر ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے ،ملک کے بنیادی آئین کی دفعہ ۹۱ کی بنیاد پر میں جناب عالی کو قانونی مدت کے لئیے گارڈین کونسل کے فقھاء ، نیز موجودہ پانچ سالہ دور کے لئیے مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب کرتا ہوں ۔

ان خطیر اور حسا س ذمہ داریوں سے عھدہ برآ ہونے کے لئیے ، میں پروردگار عالم کی بارگاہ میں آپ کی روز افزوں توفیقات کا طالب ہوں ۔


سید علی خامنہ ای

۲۶ / مرداد / ۱۳۸۸

 

 

700 /